عالمی امن کے لیے اقوام متحدہ ناگزیر، وزیراعظم کی میکی سال سے ملاقات میں پاکستان کے مؤقف کا اعادہ

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے امیدوار میکی سال نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے عالمی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے مؤثر اور متوازن انداز میں کام جاری رکھے گی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے امیدوار میکی سال کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی سفارت کاری (ملٹی لیٹرلزم) پر پختہ یقین رکھتا ہے اور عالمی معاملات میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کی آئندہ قیادت تنظیم کے 3 بنیادی ستونوں، یعنی عالمی امن و سلامتی، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے متوازن، مؤثر اور غیر جانبدارانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے گی۔

شہباز شریف نے اس موقع پر اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں سے پاکستان کی مستقل وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عمل درآمد، بین الاقوامی قانون اور عالمی معاہدوں کا احترام ہی عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کی مضبوط بنیاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی امیدوار ماریہ فرنینڈا ایسپینوسا کی وزیراعظم سے ملاقات، عالمی امن کے فروغ پر اتفاق

ملاقات کے دوران عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پاکستان کے اقوام متحدہ کے امن مشنز اور بین الاقوامی تعاون میں کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر میکی سال نے اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کی طویل المدتی خدمات اور کردار کو سراہتے ہوئے عالمی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی جاری تعمیری کوششوں اور قیادت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی امن و استحکام کے لیے ہمیشہ مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے، جسے عالمی برادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

اوپن اے آئی کے تجرباتی ماڈلز خو ہی ہیکر بن گئے، حقیقت کیا ہے؟

جنرل عامر رضا نے نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی کمان سنبھال لی، گارڈ آف آنر پیش

امریکی اراکین کانگریس کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی و معاشی تعاون پر تبادلہ خیال

ویڈیو

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا واقعہ، 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی جاں بحق، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان