3 گھنٹے کی ہائیکنگ کا انعام، ورغومو کاڑ آبشارکا نظارہ

جمعرات 15 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جھیلوں اور آبشاروں کی وادی سوات میں ایک خوب صورت اضافہ ورغومو کاڑ آبشار ہے، جہاں پہنچنے کے لیے تین ساڑھے تین گھنٹے کی ہائیکنگ کا کشٹ اٹھانا پڑتا ہے۔

وجۂ تسمیہ

ورغومو کاڑ دراصل پشتو کے دو الفاظ ’ورغومو‘ اور ’کاڑ‘ کا مرکب ہے۔ ورغومے کے معنی بکری کے بچے اور  کاڑ سے مراد وہ پتھر ہیں جنہیں سیلاب پہاڑوں سے بہا کر نیچے لے آتا ہے۔ ورغومو کاڑ آبشار کے راستے میں یہ دونوں یعنی بکری اور پتھر حقیقت بن کر نمایاں طور پر نظر آتے ہیں۔

ورغومو کاڑ آبشار تک کیسے پہنچا جائے؟

سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے لگ بھگ 60 کلومیٹر کے فاصلے پر خوب صورت وادی گبین جبہ واقع ہے، جہاں فطرت اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جلوہ گر ہے۔ گبین جبہ پہنچتے ہی الجزیرہ ٹراؤٹ فش فارم کے ساتھ گاڑی کھڑی کرکے ہائیک کا آغاز کیا جاتا ہے۔ 3 ساڑھے 3 گھنٹے کی بتدریج مشکل ہوتی ہوئی ہائیک یک گونہ خوشی کا احساس دلاتی ہے، جب آبشار آپ کی نظروں کے سامنے جلوہ گر ہوتی ہے۔

راستے میں کیا کیا دیکھنے کو ملتا ہے؟

ورغومو کاڑ آبشار کے راستے میں ٹھنڈے میٹھے پانی کے جھرنے، جنگلی خود رو پھول، چیڑ اور صنوبر کے درخت اور نیلے امبر پر بادلوں کے ٹکڑے تھکن کا احساس کافور کردیتے ہیں۔ مقامی لوگ ہر گزرتے سیاح سے چائے پانی کا پوچھتے اور رہنمائی کرنے کی خاطر اپنی خدمات پیش کرتے مل جاتے ہیں۔

کیا کیا ساتھ لیا جائے؟

ہائیک پر جاتے ہوئے چند باتوں کا بطورِ خاص خیال رکھا جائے۔ ہائیکنگ شوز، ٹریکنگ سوٹ، پی کیپ، سن گلاسز، خشک میوہ جات، بسکٹ، او آر ایس،دھوپ سے گردن بچانے کی خاطر چھوٹا سا کپڑا اور ایک چھوٹا سا بیگ ساتھ رکھنا نہ بھولیں۔

ہائیکنگ کا موزوں وقت

گبین جبہ سطحِ سمندر سے 2582 میٹر یعنی 8471 فٹ کی بلندی پر واقع ہے، جہاں کا موسم جون، جولائی اور اگست کے حبس زدہ مہینوں میں بھی معتدل رہتا ہے۔ ورغومو کاڑ آبشار کی سیاحت کے لیے موزوں ترین وقت 15مئی سے 15 ستمبر تک ہے۔ اس عرصہ کے دوران آبشار اپنے پورے جوبن پر ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘