بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ہی خواتین ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ کو 270 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: آئرلینڈ اور انگلینڈ سے شکست: بھارتی ٹی 20 ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کی اصل وجہ کیا ہے؟
لارڈز میں پیر کو میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 457 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز 130 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تاہم پوری ٹیم صرف 186 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
انگلینڈ کی جانب سے ایمی جونز نے سب سے زیادہ 54 رنز بنائے جبکہ سوفی ایکلسٹن نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے اپنی پہلی ٹیسٹ نصف سینچری اسکور کی اور 50 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔
بھارت کی جانب سے سنیہا رانا نے دوسری اننگز میں عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 42 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دیپتی شرما، کرانتی گوڈ اور سیالی ستگھارے نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
میچ کے آغاز پر انگلینڈ کی کپتان نیٹ سکیور برنٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن یہ فیصلہ الٹا پڑ گیا۔ بھارت نے سمریتی مندھانا اور ہرمن پریت کور کی نصف سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز میں 285 رنز بنائے۔
اگرچہ انگلینڈ کی اسپنر سوفی ایکلسٹن نے 5 وکٹیں حاصل کیں تاہم ان کی عمدہ بولنگ ٹیم کو فائدہ نہ دے سکی۔
مزید پڑھیے: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ، بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل کا خواب ادھورا،آسٹریلیا نے شکست دے کرٹورنامنٹ سے باہر کردیا
جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم صرف 170 رنز بنا سکی اور اسے 115 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کی فاسٹ بولر کرانتی گوڈ نے پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کر کے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن تہس نہس کر دی۔

بھارت نے دوسری اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز یستیکا بھاٹیہ کی پہلی ٹیسٹ سینچری کی بدولت 7 وکٹوں پر 341 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 457 رنز کا مشکل ہدف دیا۔
کرانتی گوڈ نے پہلی اننگز میں 5 اور دوسری اننگز میں مزید 2 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔
مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 رینکنگ: سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو ٹاپ 10 بولرز میں شامل
لارڈز میں کھیلا گیا یہ مقابلہ خواتین کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ تھا جس میں بھارت نے شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے تاریخی کامیابی اپنے نام کر لی۔














