صرف تصدیق شدہ کمپنیاں ہی عمرہ خدمات فراہم کر سکیں گی، نئے عمرہ رولز نافذ

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے حج و عمرہ ایکٹ 2024 کے تحت ملک میں عمرہ انتظامات کو مزید شفاف، منظم اور مؤثر بنانے کے لیے نئے عمرہ رولز کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ کیے گئے ان رولز کے تحت آئندہ عمرہ سے متعلق تمام انتظامی، ریگولیٹری اور نگرانی کے امور وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے دائرہ اختیار میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان علما کونسل اور دارالافتا پاکستان کی جانب سے حجاج و عمرہ زائرین کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

وزارت مذہبی امور کے مطابق نئے رولز کے تحت جامع عمرہ پالیسی کی تیاری کے لیے عمرہ پالیسی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، جبکہ وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت قانون و انصاف اور کابینہ ڈویژن سے ایک ایک اعلی افسر کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

کمیٹی تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کے بعد نئی عمرہ پالیسی مرتب کرے گی، جسے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ کیا جائے گا۔

وزارت نے تمام عمرہ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزارت کی ویب سائٹ پر جاری کردہ طریقہ کار کے مطابق اپنے نسک (Nusuk) معاہدات کی فوری تصدیق کروائیں تاکہ انہیں مستند عمرہ آپریٹرز کی فہرست میں شامل کیا جا سکے۔

وزارت کی جانب سے تصدیق شدہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست سرکاری ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی تاکہ عوام مستند آپریٹرز کی آسانی سے شناخت کر سکیں۔

وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ صرف وزارت کی ویب سائٹ پر موجود تصدیق شدہ عمرہ آپریٹرز کے ذریعے ہی اپنی بکنگ کروائیں۔

غیر رجسٹرڈ یا غیر مصدقہ کمپنیوں کے ذریعے بکنگ کی صورت میں پیش آنے والے مسائل کی ذمہ داری متعلقہ افراد پر ہو گی، جبکہ وزارت صرف ان کمپنیوں کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ کرے گی جو وزارت سے باقاعدہ تصدیق شدہ ہوں گی۔

وزارت نے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ عمرہ پیکیج کی ادائیگی ہمیشہ بینکنگ چینل کے ذریعے کریں اور ادائیگی کی رسید، معاہدہ اور دیگر متعلقہ دستاویزات محفوظ رکھیں تاکہ کسی بھی تنازع یا شکایت کی صورت میں ان کے حقوق کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق نئے عمرہ رولز کا مقصد عمرہ شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کو فروغ دینا، غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ آپریٹرز کی حوصلہ شکنی کرنا اور عمرہ زائرین کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھیں: بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سعودی وزارت حج و عمرہ کا انتباہ

عمرہ پالیسی کی منظوری کے بعد صرف وزارت مذہبی امور سے تصدیق شدہ کمپنیاں ہی عمرہ خدمات فراہم کرنے کی اہل ہوں گی، جس سے عمرہ انتظامات کو مزید منظم اور عوام کا اعتماد بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روس کا یوکرین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام، تفریحی کیمپ پر ڈرون حملے میں 12 ہلاکتیں

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بدامنی، ٹرین سروس کی غیر یقینی صورتحال، شہری مہنگے فضائی سفر پر مجبور

امیگریشن پالیسی 2026: غیر قانونی ہجرت کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘ اور ہنرمند پاکستانیوں کے لیے نئے مواقع

ویڈیو

’ایس اینڈ پی‘ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، معاشی ماہرین کی رائے کیا ہے؟

آزاد کشمیر انتخابات: سیاسی سرگرمیاں عروج پر، ووٹرز میں بھرپور جوش و خروش

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں