کیا فیفا 2026 ورلڈ کپ فائنل تاریخ کا سب سے بڑا میوزک شو بننے جا رہا ہے؟

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

2026 فیفا ورلڈ کپ کا فائنل صرف میدان میں سنسنی خیز مقابلے تک محدود نہیں ہوگا بلکہ دنیا بھر کے نامور گلوکار، موسیقار اور مشہور شخصیات بھی اس تاریخی ایونٹ کا حصہ بنیں گے۔ بہترین ٹیم کے چیمپئن بننے سے پہلے شائقین کو موسیقی، ثقافتی پروگراموں اور پہلی بار ہونے والے ہاف ٹائم شو سے محظوظ ہونے کا موقع ملے گا۔

19 جولائی کو نیویارک، نیو جرسی اسٹیڈیم میں فائنل سے قبل فیفا نے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا ہے جہاں موسیقی، مشہور شخصیات کی شرکت اور ثقافتی پرفارمنسز ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ 2026: فیفا کے تاریخی قوانین، فائنل کے ہاف ٹائم میں بڑی تبدیلی

پری میچ تقریب کے مرکزی فنکار امریکی گلوکار اور ریپر پوسٹ میلون ہوں گے جبکہ ای جی او ٹی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ جینیفر ہڈسن قومی ترانہ پیش کریں گی۔

ہاف ٹائم شو میں عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار جسٹن بیبر، میڈونا، شکیرا، جنوبی کوریا کا مقبول بینڈ بی ٹی ایس، نائجیرین گلوکار برنا بوائے اور وینزویلا کے معروف آرکسٹرا کنڈکٹر گستاوو دودامل اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026: سینیگال کی فٹبال ٹیم کے ساتھ ماہر امراض نسواں کو بھیجا گیا؟

اس تاریخی ہاف ٹائم شو کی تخلیقی نگرانی معروف برطانوی بینڈ کولڈ پلے کے مرکزی گلوکار کرس مارٹن کریں گے، جبکہ نیویارک کے PS 22 Chorus کی خصوصی پرفارمنس بھی پروگرام کا حصہ ہوگی۔ اس کے علاوہ بچوں کے پسندیدہ سیسمی اسٹریٹ کے کردار بھی تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔

فیفا کے مطابق فائنل ویک اینڈ کے دوران ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز، یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ، گلوکار روبی ولیمز، نکول شرزنگر اور لورا پاؤسینی سمیت متعدد معروف شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے تاہم ان کے کردار کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود ارلنگ ہالینڈ کی منفرد شخصیت کی دھوم

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہوگا تاہم تقریبات کا آغاز تقریباً رات 9:30 بجے ہو جائے گا۔ اختتامی تقریب میچ سے تقریباً 90 منٹ پہلے شروع ہوگی جس میں امریکا، کینیڈا اور میکسیکو پر مشتمل تین میزبان ممالک اور 16 میزبان شہروں میں 48 ٹیموں کے سفر کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

فیفا نے فائنل دیکھنے آنے والے شائقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ وقت سے پہلے اسٹیڈیم پہنچیں کیونکہ افتتاحی تقریبات میں تماشائی بھی سرگرم کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا فیفا واقعی ارجنٹینا کو فائدہ پہنچا رہا ہے؟ 4 متنازع فیصلوں نے نئی بحث چھیڑ دی

فیفا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل کا ہاف ٹائم شو گلوبل سٹیزن ایجوکیشن فنڈ کی حمایت بھی کرے گا جس کا مقصد دنیا بھر کے بچوں کے لیے تعلیم اور کھیلوں کے مواقع بڑھانے کے لیے 100 ملین ڈالر جمع کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا