ورلڈ کپ میں ناروے کے سفر کے اختتام کے باوجود اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ ان دنوں میدان کے بجائے اپنی منفرد شخصیت اور دلچسپ انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔
گزشتہ چند ہفتوں سے ان کے بارے میں ایسی ویڈیوز، تصاویر اور دلچسپ واقعات وائرل ہو رہے ہیں جن کا تعلق فٹبال سے کم اور ان کی نجی شخصیت سے زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس تحقیقات کے بعد فیفا ورلڈ کپ سے نکالے گئے ریفری روب ڈیپرنک چل بسے
سوشل میڈیا پر ایک جملہ خاص طور پر بہت مقبول ہوا ہے کہ ’2 ہفتے پہلے میں انہیں جانتا بھی نہیں تھا، اور اب وہ میری زندگی کی سب سے بڑی خوشی بن گئے ہیں۔‘
یہی وجہ ہے کہ ہالینڈ صرف فٹبال شائقین ہی نہیں بلکہ عام انٹرنیٹ صارفین کی بھی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔
No matter how Norway’s match against England ends, or who ultimately wins the 2026 World Cup, one winner of this tournament is already beyond doubt: Erling Haaland.
In just a few weeks, he has gone from being the Premier League’s top scorer to becoming one of the biggest icons… pic.twitter.com/Xho0YbKFR6
— распад и неуважение (@VictorKvert2008) July 10, 2026
حالیہ دنوں میں ناروے کی ٹیم کی وطن واپسی کے موقع پر ارلنگ ہالینڈ کی شمالی امریکا کے ایک جنگلی جانور رَیکون کے ساتھ تصویر نے بھی خوب شہرت حاصل کی۔
اس سے قبل بھی وہ مختلف غیر متوقع حرکات اور دلچسپ انداز کے باعث سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنتے رہے ہیں۔
ہالینڈ کی مقبولیت کا دائرہ اب فٹبال سے نکل کر کورین یعنی کے پاپ تک پہنچ چکا ہے۔ ان کا نام جنوبی کوریا کے معروف بینڈ بی ٹی ایس کے رکن جمن کے ساتھ بھی جوڑا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا حیران کن منفرد ریکارڈ کیا ہے؟
ایک کنسرٹ میں ایک مداح ہالینڈ اور جمن کے پوسٹر ساتھ لے کر پہنچا، جس پر جمن نے مسکراتے ہوئے ہالینڈ کے مخصوص اندازِ چال کی نقل بھی کی، اور یہ ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔
ہالینڈ کے سابق روم میٹ میگنس لنڈال نے 2023 میں ایک انٹرویو کے دوران ان سے متعلق کئی دلچسپ باتیں شیئر کی تھیں، جو اب دوبارہ زیر گردش ہیں۔
ان کے مطابق ہالینڈ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں بھی نہایت پرسکون اور پراعتماد تھے۔
Influencer Emma Kate Willman went viral for her resemblance to world-famous soccer star Erling Haaland, the goofy Norwegian striker who has captured American hearts this World Cup. Then she decided to host a look-alike contest. pic.twitter.com/xQieTlBa1X
— The Washington Post (@washingtonpost) July 13, 2026
انہوں نے بتایا کہ ایک بار ہالینڈ سنیما سے مٹھائیاں خرید کر ہوٹل پہنچے اور جلدی سے لفٹ میں سوار ہونے کی کوشش کی تاکہ کوچز انہیں نہ دیکھ لیں۔
اسی طرح وہ بغیر کسی جھجک کے ’ہنّا مونٹانا‘ نامی مشہور ٹی وی پروگرام بھی شوق سے دیکھا کرتے تھے، جس پر انہیں کبھی شرمندگی محسوس نہیں ہوئی۔

ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں ناروے کی شکست کے بعد اگرچہ ہالینڈ کی کارکردگی، انہیں بروقت پاس نہ ملنے اور ان کی تبدیلی پر کافی بحث ہوئی، تاہم میچ کے دوران انگلش مڈفیلڈر جوڈ بیلنگھم کے ساتھ ان کی دوستانہ شرارت نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
میچ کے بعد بیلنگھم نے بتایا کہ یہ دونوں کی پرانی روایت ہے، جو انہوں نے بوروسیا ڈورٹمنڈ میں ایک ساتھ کھیلتے ہوئے اپنائی تھی۔
Result aside, Haaland was one of the biggest winners of this world cup. he made millions of new fans. even neutrals started rooting for Norway because of him. but the best part is not once did he look like he was performing for approval. He was simply himself from start to finish pic.twitter.com/fLHrDtn79Q
— Akhil (@Akhil17___) July 12, 2026
’ہم گول ہونے کے بعد یا ٹریننگ کے دوران ایک دوسرے کو ہلکی سی لات مار دیتے تھے، یہ صرف ہمارا اندازِ سلام تھا، اس میں کوئی سنجیدگی نہیں ہوتی تھی، آج بھی سرنگ (ٹنل) میں میں نے یہی کیا، لوگ شاید حیران ہوئے ہوں، مگر ہالینڈ فوراً سمجھ گئے اور ہنس پڑے۔‘
اگرچہ ناروے ورلڈ کپ سے باہر ہو چکا ہے، لیکن ارلنگ ہالینڈ کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کی سادہ مزاجی، خوش اخلاقی اور مزاحیہ انداز نے انہیں صرف ایک عظیم فٹبالر ہی نہیں بلکہ انٹرنیٹ کی دنیا کا بھی پسندیدہ کردار بنا دیا ہے۔
ان کے بارے میں ہر روز کوئی نہ کوئی نیا دلچسپ واقعہ سامنے آتا ہے، جس کا مداح بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔














