قومی بیانیے کی نفی کرنے والے بیانات ملکی وقار کو سبوتاژ کر رہے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کا سخت مؤقف

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ملکی دفاع، خارجہ پالیسی اور قومی بیانیے کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن رہنماؤں کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے جس سے دشمن ملک کو فائدہ پہنچے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک کو ملنے والے حالیہ بین الاقوامی وقار کو کسی صورت سبوتاژ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

’دشمن ملک کو سرخی بنانے کا موقع نہ دیں‘، خالد مقبول صدیقی

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا نام لیے بغیر اشاروں میں ان کے حالیہ بیانات پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا ’ایک قومی رہنما کو اس بات کا بخوبی ادراک ہونا چاہیے کہ ان کے کس بیان کو دشمن ملک اپنی سرخی بنا رہا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان کو اس معاملے پر اپنی وضاحت پیش کرنی چاہیے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ایک جمہوری ملک میں سیاسی جماعتوں کو اختلافِ رائے کا پورا حق حاصل ہے، لیکن ہر نقطہ نظر کی ایک حد ہوتی ہے تاکہ اس سے قومی بیانیہ متاثر نہ ہو۔ انہوں نے تمام سیاسی قوتوں کو سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ ہمارے کسی عمل سے دشمن کو خوش ہونے کا موقع نہ ملے۔

فوجی قیادت کی قربانیوں کا اعتراف

خالد مقبول صدیقی نے خطے کی صورتحال اور افواجِ پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ’جو آگ ہمارے خطے میں تیزی سے بڑھ رہی تھی، وہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور کوششوں کی بدولت ہی رکی ہے۔ خدا قوموں کو صدیوں میں ایسے مواقع دیتا ہے، ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہیے۔‘

انہوں نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق کے ایک سال بعد پاکستان اپنے خطے کی قیادت کرتا دکھائی دے رہا ہے، لیکن بدقسمتی سے کچھ غیر ذمہ دارانہ بیانات اس ملکی عزت اور وقار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے کبھی ایسی کوئی بات نہیں کی اور ہم ہمیشہ ‘پاکستان زندہ باد’ کے نعرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

’عالمی طاقتیں پاکستان اور آرمی چیف کی صلاحیتوں پر اعتماد کر رہی ہیں‘، فاروق ستار

اس موقع پر ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے حالیہ سفارتی اور معاشی استحکام کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں پاکستان کی عزت و وقار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا ’آج عالمی طاقتوں نے ہماری دفاعی صلاحیتوں، ہماری بہترین سفارت کاری اور امن کے پیامبر کی حیثیت سے نہ صرف افواجِ پاکستان اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پوری ٹیم بلکہ وزیراعظم پاکستان اور ان کے رفقاء پر بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اس دفاعی اور سفارتی کامیابی کے بعد اب عالمی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی پاکستان پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ پاکستان ایک بار پھر پوری دنیا کے ساتھ مضبوطی سے جڑ رہا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے نوجوانوں اور بیٹیوں کے لیے عالمی سطح پر ترقی کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرانس اور اسپین میں خوفناک جنگلاتی آگ، ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور

چین کا فلپائن سے متنازع سمندری علاقے میں اشتعال انگیزی فوری بند کرنے کا مطالبہ

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں