استنبول سے اسلام آباد پرواز کے دورانِ فنی خرابی، طیارے کی باکو میں ایمرجنسی لینڈنگ

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

ترکش ایئر کی استنبول سے اسلام آباد آنے والی پرواز آذربائیجان کی فضائی حدود میں فنی خرابی کا شکار ہوگئی، جس پر پائلٹ نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت باکو ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ مسافروں کو ٹرمینل منتقل کر دیا گیا جبکہ طیارے کی جانچ اور مرمت کا عمل شروع کر دیا گیا۔

ترکش ایئر کی استنبول سے اسلام آباد آنے والی پرواز آذربائیجان کی فضائی حدود میں فنی خرابی کے باعث باکو ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکش ایئر کی پرواز TK-710 استنبول سے اسلام آباد آ رہی تھی کہ دورانِ پرواز آذربائیجان کی فضائی حدود میں طیارے کو تکنیکی مسئلے کا سامنا کرنا پڑا۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق طیارے کو گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم (جی این ایس ایس) کے سگنلز کی فراہمی میں خلل آیا، جس کے بعد پائلٹ نے احتیاطی اقدام کے طور پر ایمرجنسی ڈیکلیئر کر دی۔

ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کی ہدایت پر ایئربس A330 طیارے کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے حیدر علییف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بحیرۂ عرب میں امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ پر مجبور، ایک اہلکار لاپتا، 3 زخمی

لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار کر ایئرپورٹ ٹرمینل منتقل کر دیا گیا، جبکہ انجینئرنگ ٹیم نے طیارے کی جانچ اور خرابی دور کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ پرواز کو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 35 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنا تھا، تاہم فنی خرابی کے باعث پرواز میں تاخیر ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

دورانِ پرواز ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے والا مسافر گرفتار

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سعودی عرب پہنچ گئے

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پاکستان اور چین سے مستقل دشمنی مسئلے کا حل نہیں، آر ایس ایس سربراہ

ویڈیو

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟