بحیرۂ عرب میں امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ پر مجبور، ایک اہلکار لاپتا، 3 زخمی

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بحیرۂ عرب میں تعینات امریکی بحریہ کا ایک ہیلی کاپٹر ہنگامی طور پر پانی میں لینڈنگ کرنے پر مجبور ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی اہلکار لاپتا جبکہ 3 دیگر زخمی ہو گئے۔

امریکی بحریہ کے مطابق یہ واقعہ یکم جولائی کو پیش آیا۔ زخمی ہونے والے 3 اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر اور مستحکم بتائی گئی ہے، جبکہ لاپتا اہلکار کی تلاش کے لیے بحیرۂ عرب میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:بحیرۂ عرب میں ڈرون کا ملبہ کشتی پر گرنے سے پاکستانی ماہی گیر جاں بحق

امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے (Fifth Fleet) نے اپنے بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے کہ ہیلی کاپٹر کو کسی دشمنانہ کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہو۔ تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر تعینات تھا، جو اپریل کے آخر سے خطے میں امریکی بحریہ کی اہم موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔

ماہرین کے مطابق ہیلی کاپٹر کی پانی پر ہنگامی لینڈنگ انتہائی خطرناک سمجھی جاتی ہے، کیونکہ ہیلی کاپٹر پانی میں اترنے کے بعد الٹ بھی سکتا ہے، جس سے عملے کی جان کو شدید خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:بحیرہ عرب : پاک بحریہ اور دیگر اداروں کی مشترکہ کارروائی، 20 کروڑ روپے مالیت کی غیر قانونی شراب برآمد

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج ہائی الرٹ پر ہیں۔ اگرچہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی نافذ ہے، تاہم خطے میں وقفے وقفے سے کشیدگی اور تشدد کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں، جس کے باعث امریکی فوجی تنصیبات اور اہلکاروں کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محبت اور کرپٹو سرمایہ کاری کے نام پر اربوں ڈالر کے فراڈ، اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

نیدرلینڈز کے طلبا نے شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ایمبولینس تیار کرلی

مصنوعی ذہانت کی بے لگام دوڑ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

گرفتار خارجی سہولتکار کے دہشتگردی اور بھتہ خوری سے متعلق اہم انکشافات، غیر قانونی مدارس کی نگرانی پر زور

‘ہم پڑھنا چاہتے ہیں لیکن حکومت چاہتی ہے ہم بھی چائے بیچیں’، بھارت میں جین زی مودی کے خلاف پھٹ پڑی

ویڈیو

حکومت پنجاب کا گرین ایگری مال پروجیکٹ کیا ہے؟

عظیم دیوار چین: صدیوں بعد بھی انسانی عزم، حیرت انگیز انجینئرنگ اور تاریخ کا زندہ شاہکار

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، کیا بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے؟

کالم / تجزیہ

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں