فیفا ورلڈ کپ ٹرافی: فرانسیسی برانڈ ‘لوئی ویغوں’ کا تیار کردہ خصوصی ڈیزائنر ٹرنک توجہ کا مرکز

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فٹ بال کی دنیا کے سب سے معتبر ترین اعزاز ‘فیفا ورلڈ کپ ٹرافی’ کو نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم تک لانے کے لیے فرانسیسی لگژری فیشن ہاؤس ‘لوئی ویغوں’ نے ایک مخصوص اور پرتعیش ٹرنک (بکس) تیار کیا ہے۔ فٹ بال کی تاریخ کے اس سب سے قیمتی انعام کی حفاظت اور نقل و حمل کے لیے اس معروف فرانسیسی برانڈ پر ایک بار پھر بھروسہ کیا گیا ہے۔

اس خصوصی طور پر تیار کردہ بکس کے سامنے کے حصے پر سنہری رنگ سے انگریزی کا حرف’V‘ نقش کیا گیا ہے، جو ایک طرف فتح (Victory) کی علامت ہے تو دوسری طرف برانڈ کے نام (Vuitton) کو ظاہر کرتا ہے۔ بکس کے بیرونی حصے پر کمپنی کا روایتی مونوگرام اور کناروں پر سونے کا ملمع چڑھے پیتل کے حفاظتی کوور لگائے گئے ہیں۔ ٹرنک کا اندرونی حصہ ہلکے بھورے (Beige) چمڑے سے تیار کیا گیا ہے، جس پر فیفا اور لوئی ویغوں کے مابین شراکت داری کی یادگاری مہر بھی کندہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کی پچ کے ٹکڑے فروخت کرے گا، لاکھوں ڈالر آمدن کی توقع

یہ مسلسل پانچواں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ ہے جس میں اس فرانسیسی کمپنی نے ٹرافی کے لیے بکس ڈیزائن کیا ہے۔ اس سے قبل لوئی ویغوں 2010، 2014، 2018 اور 2022 کے عالمی کپ ٹورنامنٹس کے لیے بھی یہ خدمات انجام دے چکا ہے۔

لوئی ویغوں کے چیئرمین اور سی ای او پیٹرو بیکاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ’ایک دہائی سے زائد عرصے سے لوئی ویغوں اور فیفا بہترین کارکردگی کے عزم پر یکجا ہیں۔ ہمارا یہ رشتہ اس مشترکہ یقین پر قائم ہے کہ کھیل لوگوں کو یکجا کرنے اور انہیں ترغیب دینے کی بے پناہ طاقت رکھتا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

پرتعیش برانڈز طویل عرصے سے پیشہ ورانہ کھیلوں کی دنیا میں اپنی پہچان بنا رہے ہیں۔ مثال کے طور پر ‘ٹفنی اینڈ کو’ (Tiffany & Co) 1967 میں منعقد ہونے والے سپر باؤل کے پہلے ایڈیشن سے لے کر اب تک فاتحین کے لیے خصوصی ٹرافی تیار کر رہا ہے، جسے اب ‘ونس لومبارڈی ٹرافی’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اسی طرح لوئی ویغوں فارمولا ون کے ساتھ 10 سالہ معاہدے کے تحت بڑے گرینڈ پری مقابلوں کے لیے بھی مخصوص لگژری ٹرافی بکس تیار کرتا ہے۔

تاہم، ہر 4 سال بعد منعقد ہونے والے فٹ بال کے اس عالمی میلے کی اصل ٹرافی صرف ایک ہی ہے جو عام طور پر زیورخ میں فیفا کے میوزیم میں رکھی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس نایاب اور تاریخی ٹرافی کے لیے سفری بیگ ڈیزائن کرنا کسی بھی عالمی برانڈ کے لیے ایک انتہائی غیر معمولی اور منفرد اعزاز سمجھا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی، علی پرویز ملک

فل برائٹ امریکی اسکالرشپ، 85 پاکستانی طلبہ واشنگٹن روانگی کے لیے تیار، اسلام آباد میں الوداعی تقریب

اینڈی برنہم لیبر پارٹی کے نئے سربراہ منتخب، برطانیہ کے اگلے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار

آزاد کشمیر احتجاج، بلاول بھٹو نے معاملے کے حل کے لیے ٹروتھ اینڈ مفاہمتی کمیشن کی تجویز دے دی

انقلابی اقدامات سے ملک ڈیفالٹ سے ترقی کی راہ پرگامزن ہوا، وزیراعظم کی طلبا سے خصوصی نشست

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون