بنوں خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن، 24 خوارج ہلاک

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنوں میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں، پولیس پر حملوں اور بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے کیے گئے خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس پر مبنی مشترکہ آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بنوں ضلع اور ملحقہ علاقوں میں شدید جھڑپوں کے نتیجے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم تنظیم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 24 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ، گولہ بارود سے بھری گاڑی پرڈرون سے حملہ ،3 خوارج ہلاک

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ یہ دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری رہیں گے اور حالیہ دہشت گرد حملوں کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور معاونت کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت “عزمِ استحکام” وژن کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی انسداد دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو جبر سے نہیں دبایا جا سکتا، اسحاق ڈار

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، وزیراعظم شہباز شریف

صدر آصف زرداری کا اقوامِ متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے فعال کردار ادا کرنے کا مطالبہ

نماز کی پابندی نے ہمایوں سعید کی زندگی کیسے بدل دی؟ اداکار کا بڑا انکشاف

انگلش کپتان ہیری کین فٹ بال کے بہترین کھلاڑی قرار، بیلن ڈی اور اپنے نام کرلیا

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں