بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ضلع بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

مزید پڑھیں: بنوں آپریشن میں افغان حمایت بے نقاب، فتنہ الخوارج کے خلاف پاکستان کا فیصلہ کن اقدام

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن 19 اپریل 2026 کو بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد مارے گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں خوارج کا اہم سرغنہ وحیداللہ عرف مختیار بھی شامل ہے، جو سیکیورٹی فورسز کو مطلوب ترین دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وحیداللہ متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہا، جن میں سیکیورٹی اہلکاروں اور معصوم شہریوں کی شہادتیں شامل ہیں۔ وہ 21 فروری 2026 کو بنوں میں ہونے والے خودکش حملے کا بھی مرکزی سہولتکار تھا، جس میں لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید ہوئے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کامیاب کارروائی سے نہ صرف اس گھناؤنے حملے کا بدلہ لے لیا گیا بلکہ ایک بڑے سانحے کو بھی بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کا  پاک فوج کی فتنہ الخوارج اور طالبان رجیم کے خلاف کارروائیوں میں عارضی وقفے کا خیرمقدم

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جبکہ ’عزمِ استحکام‘ کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا بنوں آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب سیکیورٹی آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خارجی سرغنہ سمیت ایک دہشتگرد کو جہنم واصل کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔

صدر آصف علی زرداری کی بنوں آپریشن پر فورسز کی کارکردگی کو سراہا

 صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے اہم دہشتگردوں کی ہلاکت کو سراہا ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا: بنوں میں تھانے کے باہر خودکش دھماکے میں 5 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ خوارجی لیڈر اور خودکش حملہ آور کی ہلاکت فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا واضح ثبوت ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے کوشاں ہے، دشمن عناصر دہشتگردی کے ذریعے ان کوششوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، تاہم ہم ان امن دشمن اور اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بیرونی مداخلت کے باعث ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘