بنوں میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک تباہ، گولہ بارود سے بھری گاڑی پرڈرون سے حملہ ،3 خوارج ہلاک

جمعہ 26 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب ڈرون کارروائی کرتے ہوئے ’فتنہ الخوارج‘ سے وابستہ 3 مسلح دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بکاخیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اور مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب اس میں موجود مسلح عناصر گولہ بارود لوڈ کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:وانا: فتنہ الخوارج کی دہشتگردی، توجی خیل قبائل کی بے دخلی اور گاڑیوں پر قبضہ

درست سمت میں کی گئی اس ڈرون کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردوں کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوارتینوں خوارج موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز کا عزم

یہ کارروائی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور انٹیلی جنس پر مبنی حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک بھر میں دہشتگردی کے خطرات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی تخریبی کارروائی کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔

دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس

ریاست پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان دشمن گٹھ جوڑ بے نقاب، فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے روابط کے شواہد سامنے آگئے

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ’فتنہ الخوارج‘ جیسے گروہوں کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے منظم اور فیصلہ کن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

امن و امان کا قیام

یہ مسلسل کارروائیاں اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ پاکستان کی انسدادِ دہشتگردی کی حکمت عملی مربوط اور مؤثر انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

اس کا بنیادی مقصد دہشتگردوں کے ڈھانچے کو ختم کرنا اور مستقبل میں کسی بھی ممکنہ حملے کی روک تھام کرنا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک میں دیرپا امن، شہریوں کے تحفظ اور استحکام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟