اسحاق ڈار کا شنگھائی کا دورہ مکمل، پاکستان باضابطہ طور پر ورلڈ اے آئی کوآپریشن آرگنائزیشن کا رکن بن گیا

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے شہر شنگھائی کا اپنا سرکاری دورہ مکمل کر لیا، جس کے دوران پاکستان نے باضابطہ طور پر ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈبلیو اے آئی سی او) کے قیام کے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے اس کی رکنیت اختیار کر لی۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے شہر شنگھائی کا اپنا سرکاری دورہ مکمل کر لیا، جس کے دوران پاکستان نے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈبلیو اے آئی سی او) کے قیام کے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے تنظیم کی باضابطہ رکنیت حاصل کر لی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے تنظیم کے بانی معاہدے پر دستخط کیے اور ورلڈ اے آئی کوآپریشن آرگنائزیشن کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔

دورے کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے متعدد اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں، جن میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ملاقات نمایاں رہی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک چین ہر موسم کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری، سی پیک 2.0، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار اور انڈونیشی وزیر اقتصادی امور کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

دفتر خارجہ کے مطابق شنگھائی سے روانگی کے موقع پر شنگھائی میونسپل حکومت کے محکمہ خارجہ کی سینیئر پارٹی رکن سو لِن، پاکستان کے سفارت خانے بیجنگ اور شنگھائی میں پاکستانی قونصل خانے کے حکام نے اسحاق ڈار کو ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے، جہاں وہ آئندہ ہفتے اہم سفارتی سرگرمیوں اور سرکاری مصروفیات میں شرکت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لنکا پریمیئر لیگ سے قبل بڑا ایکشن، میچ فکسنگ کے شبہے میں بھارتی مالک گرفتار

فیفا ورلڈ کے فاتحین کو پہلی بار امریکی طرز کی انگوٹھیاں دی جائیں گی

تعطیلات خوشی سے غم میں بدل گئیں، ویڈیو کال پر ملازم کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا

پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے نئے امکانات، صحت اور بائیوٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا: چینی سفیر

3 بڑے امریکی ٹی وی چینلز نے ٹرمپ کا خطاب براہِ راست نشر کرنے سے انکار کر دیا

ویڈیو

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم، سندھ طاس معاہدے پر تشویش بڑھ گئی

جب جماعتوں میں مشاورت کی روایت کمزور پڑنے لگے تو اختلافات بڑھ جاتے ہیں، رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون