وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، کراچی یونیورسٹی میں پروفیسرز کی بھرتیوں کا عمل بحال

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے سرکاری جامعات میں بھرتیوں سے متعلق ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ہر ناکام امیدوار شفافیت کے فقدان یا قواعد کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر بھرتی کے معاملے کو آئینی مقدمہ نہیں بنا سکتا۔

وفاقی آئینی عدالت نے یہ فیصلہ جامعہ کراچی میں پروفیسرز کی بھرتیوں سے متعلق کیس میں جاری کیا، جس میں عدالت نے کراچی یونیورسٹی کی سلیکشن کمیٹی اور سنڈیکیٹ کے فیصلے بحال کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آئینی دائرہ اختیار صرف اسی صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے جب بھرتیوں کے عمل کی قانونی حیثیت متاثر ہو۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی سینیارٹی سے متعلق وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

فیصلے کے مطابق اگر ہر تقرری کے معاملے میں عدالتی جائزے کے لیے رجوع کیا جائے توعدالتیں تقرریوں کے لیے اپیل کا فورم بن جائیں گی، جو آئین کے آرٹیکل 199 کے منافی ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے مزید قرار دیا کہ عدالتوں کا تعلیمی اداروں کی تقرریوں کے لیے اپیلیٹ فورم بن جانا جامعات کی خودمختاری سے مطابقت نہیں رکھتا۔

مزید پڑھیں: اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت سے ہی بہتر عدالتی اصلاحات ممکن ہیں، چیف جسٹس پاکستان

عدالت نے کہا کہ سرکاری جامعات سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق شفاف اور منصفانہ انداز میں بھرتیوں کا عمل مکمل کریں گی۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے سامنے یہ معاملہ آیا کہ ڈاکٹر فیروز عالم جعفری نے کراچی یونیورسٹی میں پروفیسرز کی بھرتیوں کے عمل کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سندھ ہائیکورٹ نے سلیکشن کمیٹی کی ایک رکن کے خود بھی امیدوار ہونے کی بنیاد پر بھرتیوں کا عمل کالعدم قرار دیا تھا۔

تاہم وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کراچی یونیورسٹی کی سلیکشن کمیٹی اور سنڈیکیٹ کے فیصلوں کو بحال کر دیا ہے۔

اس عدالتی فیصلے سے سرکاری جامعات میں بھرتیوں سے متعلق آئینی دائرہ اختیار اور عدالتی مداخلت کی حدود کے حوالے سے ایک اہم قانونی نظیر قائم ہو گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اپنے ہی انتخابی حلقے سے شکست کھا گئے تو پھر کبھی الیکشن نہیں لڑیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر

علما و مشائخ کا افواج پاکستان اور شہدا کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف غیر متزلزل حمایت کا اعلان

جیلوں کے گرد مگرمچھوں سے بھری خندقیں، اسرائیل کا فلسطینی قیدیوں کے لیے خوفناک ترین منصوبہ

لنکا پریمیئر لیگ سے قبل بڑا ایکشن، میچ فکسنگ کے شبہے میں بھارتی مالک گرفتار

فیفا ورلڈ کے فاتحین کو پہلی بار امریکی طرز کی انگوٹھیاں دی جائیں گی

ویڈیو

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم، سندھ طاس معاہدے پر تشویش بڑھ گئی

جب جماعتوں میں مشاورت کی روایت کمزور پڑنے لگے تو اختلافات بڑھ جاتے ہیں، رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون