بنوں میں کامیاب آپریشن، صدر زرداری کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف زرداری نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی۔

ایوانِ صدر سے جاری کردی ایک بیان کے مطابق صدر مملکت نے فتنہ الخوارج کے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ملک کے امن و استحکام کے لیے فورسز کے غیرمتزلزل عزم کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن، 24 خوارج ہلاک

صدر آصف زرداری نے کہا کہ معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کا آر ایس ایس سربراہ کی تقریب کی حمایت سے انکار

پمز اسپتال سانحہ: وزیراعظم کا نوٹس، واقعے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لینے کا حکم

امریکا کا ایران پر دباؤ برقرار، نئے بڑے فوجی حملے فی الحال خارج از امکان

اسٹیٹ بینک نے 10 روپے کا نوٹ ختم کرنے کی سفارش کردی

پمز اسپتال میں قیامت خیز آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق، وزیراعظم نے وفاقی سیکریٹری صحت کو عہدے سے ہٹا دیا

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار

مولانا کیا چاہتے ہیں؟