پاکستان اور چین میں امیگریشن و بارڈر مینجمنٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق، مشترکہ ورکنگ گروپ قائم ہوگا

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل چی جِنگ یانگ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے امیگریشن، بارڈر مینجمنٹ اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے بیڑے میں 16 نئے طیارے شامل کرنے کا پلان، محسن نقوی کی بوئنگ حکام سے ملاقات

ملاقات کے دوران غیر قانونی امیگریشن، اسلحہ اسمگلنگ اور سرحد پار جرائم کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ امیگریشن کے عمل کو تیز اور آسان بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقعے پر بارڈر مینجمنٹ اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاک چین مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان لینڈ بارڈر، سی پورٹس اور امیگریشن مینجمنٹ کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان غیر قانونی امیگریشن، غیر قانونی بارڈر کراسنگ اور اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان جرائم میں ملوث تمام عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ خنجراب پاس پر سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی نئی چیک پوسٹ بھی قائم کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیے: شنگھائی دورہ مکمل، اسحاق ڈار کا پاک چین شراکت داری مزید مستحکم بنانے کا عزم

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور چین باہمی تعاون کے ذریعے غیر قانونی امیگریشن اور سرحدی جرائم کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات کو مزید مؤثر بنائیں گے۔

چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل چی جِنگ یانگ نے غیر قانونی بارڈر کراسنگ اور اسمگلنگ کے خلاف پاکستان کے مؤثر اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں اور بیجنگ اسلام آباد کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ چین پاکستانی اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

ملاقات کے دوران چینی وفد نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو چین کے وزیر داخلہ کی جانب سے پبلک سکیورٹی فورم میں شرکت کا دعوت نامہ بھی پہنچایا جبکہ ایف آئی اے کے وفد کو بھی فورم میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

اس موقعے پر چین کے سفیر نے بتایا کہ پاکستانی پولیس افسران اسی ماہ تربیت کے لیے چین روانہ ہوں گے جبکہ چینی اساتذہ پاکستان میں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (ایس پی یو) کے اہلکاروں کو چینی زبان کی خصوصی تربیت بھی فراہم کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: چینی سفارتکار کا پاکستانی عوام کو خراج تحسین، سی پیک پاک چین دوستی کا مضبوط ترین پل قرار

ملاقات میں چین کے سفیر، سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی این سی سی آئی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان ساتھ کھڑا ہے، اسحاق ڈار

کوٹھیاں دھرنے کے قریب فائرنگ حادثے کو ریاستی اداروں سے منسوب کرنے کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا ناکام

پاکستانی گانوں پر ناروے کا آرٹسٹ بھی جھوم اٹھا، لاہور کی سُرتال اکیڈمی کے بچوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

صائمہ بی بی قتل کیس، سپریم کورٹ نے عمر قید کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

17 لاکھ کی گیس چوری کا ثبوت کہاں ہے؟ وفاقی آئینی عدالت کا ایس این جی پی ایل پر اظہارِ برہمی

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں