مالی دباؤ کے باوجود مریم نواز نے سیالکوٹ کے منصوبوں کو مؤخر نہیں کیا، جس پر ان کے شکر گزار ہیں، خواجہ آصف

ہفتہ 18 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، رنگ روڈ کے پہلے مرحلے پر جلد کام شروع ہوگا جبکہ کھاریاں سے راولپنڈی موٹروے منصوبہ بھی عملی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے شہر میں انقلابی تبدیلی آئے گی اور سیالکوٹ کی معاشی اہمیت مزید بڑھے گی۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مختلف ترقیاتی منصوبوں سے شہر کی متعدد یونین کونسلیں براہِ راست مستفید ہوں گی اور علاقے کی تقدیر بدلنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو سینیٹ اور قومی اسمبلی کی نمائندگی دینے کی بلاول بھٹو کی تجویز کی حمایت کردی

انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ رنگ روڈ کے پہلے مرحلے پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ پہلے سے منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں بروقت مکمل کیا جا سکے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کھاریاں سے راولپنڈی تک موٹروے منصوبے کا تقریباً 205 ارب روپے کا ٹھیکہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کو دیا جا چکا ہے، جبکہ دریائے چناب پر پل کی تکمیل بھی آخری مراحل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیالکوٹ کو جی ٹی روڈ سے منسلک نہ ہونے کی وجہ سے نظر انداز کیا جاتا تھا، تاہم سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے شہر کو موٹروے سے جوڑ کر اس محرومی کا ازالہ کیا۔ ان کے بقول رنگ روڈ کے پہلے مرحلے میں وزیرآباد روڈ، ڈسکہ روڈ، پسرور روڈ اور کشمیر روڈ سمیت اہم شاہراہوں کو آپس میں منسلک کیا جائے گا، جس سے ٹریفک کے مسائل کم ہوں گے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی دباؤ کے باوجود سیالکوٹ کے ترقیاتی منصوبوں کو مؤخر نہیں کیا، جس پر وہ اور اہلِ سیالکوٹ ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور وزیراعظم کا بھی موٹروے منصوبے کی منظوری اور پیش رفت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں سے شہر میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں ریاست مخالف ایجنڈا نافذ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی، خواجہ آصف نے ایکشن کمیٹی پر واضح کردیا

خواجہ آصف نے کہا کہ کھاریاں۔راولپنڈی موٹروے منصوبے کی منظوری اور فنڈز کی فراہمی میں عسکری قیادت نے بھی اہم کردار ادا کیا، کیونکہ یہ منصوبہ نہ صرف خطے کی معاشی ترقی بلکہ قومی دفاع کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ شہر کی صنعت، برآمدی شعبے، ایئرپورٹ اور موٹروے کو آپس میں جوڑے گا، جبکہ ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کو بھی مشترکہ کوششوں سے جلد مکمل کیا جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ رنگ روڈ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو اس انداز میں مکمل کیا جائے گا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت ملے اور ٹریفک کے مسائل کا مستقل حل نکلے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے عوام نے گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کیا ہے، جس کا قرض مکمل تو نہیں اتارا جا سکتا، تاہم عوام کی خدمت کے ذریعے اس اعتماد کا حق ادا کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ سیالکوٹ کے عظیم شاعر فیض احمد فیض کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک اہم شاہراہ ان کے نام سے منسوب کی گئی ہے تاکہ نئی نسل اپنے قومی محسنوں سے آگاہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں، وہی تاریخ میں باوقار مقام حاصل کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلے پی ڈی ایم اور اب پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد، مولانا فضل الرحمان کا ماضی و حال کا مؤقف کیا؟

آزاد کشمیر حکومت سازی: اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج، کون بنے گا وزیراعظم؟ نام فائنل کرلیا گیا

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیوں کررہی ہیں، کیا کوئی خاص وجہ ہے؟

مولانا ڈیزل اور یہودی ایجنٹ کے القابات: کیا فضل الرحمان اور عمران خان کا ایک اسٹیج پر آنا کارکنوں کے کو قبول ہوگا؟

ویڈیو

پہلے پی ڈی ایم اور اب پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد، مولانا فضل الرحمان کا ماضی و حال کا مؤقف کیا؟

مولانا ڈیزل اور یہودی ایجنٹ کے القابات: کیا فضل الرحمان اور عمران خان کا ایک اسٹیج پر آنا کارکنوں کے کو قبول ہوگا؟

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا