ترکیہ کے مشرقی صوبے ملاتیا میں 5.0 شدت کا زلزلہ

ہفتہ 18 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

ترکیہ کے مشرقی صوبے ملاتیا میں ہفتے کی صبح 5.0 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے کئی قریبی صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 20 منٹ پر آیا، جس کا مرکز صوبہ ملاتیا کے ضلع بطلغازی میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی 15.59 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے ملاتیا کے علاوہ الازیغ، آدی یامان، تونج ایلی اور شانلی عرفہ سمیت قریبی صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی جائزے کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ترکیہ زلزلہ: پاکستانی امدادی ٹیم تالیوں کی گونج میں وطن روانہ

ترکیہ کے وزیر ماحولیات، شہری ترقی اور موسمیاتی تبدیلی مراد کورم نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ بطلغازی میں آنے والے زلزلے کے بعد اب تک کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم تمام موصول ہونے والی اطلاعات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر بونس ملے گا، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظوری دے دی

اے آئی بھرتی کے نظام سے 40 سال سے زائد عمر کی خواتین متاثر؟ نوکری کی تلاش میں نئے چیلنجز سامنے آ گئے

پاکستان کی سروسز ایکسپورٹس میں 19 فیصد اضافہ، آئی ٹی شعبہ نمایاں، تجارتی خسارے میں بھی بڑی کمی

مصنوعی ذہانت نے پہلی بار نئے وائرس ڈیزائن کر دیے، طبی تحقیق میں بڑی پیشرفت لیکن نئے خطرات بھی

ٹی وی کی سیاست سے اصل پارلیمنٹ تک، کنزا ہاشمی کا قومی اسمبلی کا دورہ

ویڈیو

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟