ایپل نے اپنے جدید ترین میک منی اور میک اسٹوڈیو ماڈلز کو امریکا سمیت 30 سے زائد ممالک اور خطوں میں باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے اور اب متعدد ایپل اسٹورز پر اسی روز پک اپ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان ’ایپل‘ ڈیوائسز کی اسمبلنگ کے لیے تیار ہے؟
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ بڑا لانچ فلیگ شپ آئی فون 18 سیریز اور دیگر مصنوعات کے اجراء کے چند روز بعد کیا گیا ہے۔
جو صارفین کمپنی کے آن لائن اسٹور کے ذریعے آرڈر دے رہے ہیں وہ چیک آؤٹ کے دوران میں خود پک کروں گا کا آپشن منتخب کر سکتے ہیں اپنا زپ کوڈ درج کر سکتے ہیں اور قریبی ایپل اسٹور کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
ادائیگی آن لائن مکمل کرنا ضروری ہے جبکہ ڈیوائس وصول کرتے وقت صارفین کو اپنا درست سرکاری تصویری شناختی کارڈ اور آرڈر نمبر پیش کرنا پڑ سکتا ہے۔
تاہم ایپل کے آن لائن اسٹور کے ذریعے اپ گریڈ شدہ سپیکس کے ساتھ کسٹم میک کی تشکیل کے لیے اسی روز پک اپ کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔
میک منی کے اسپیکس اور قیمتیں
حال ہی میں متعارف کرایا گیا میک منی جو جدید ایم سکس چپ سے لیس ہے، 899 ڈالر میں دستیاب ہے، جبکہ تعلیمی صارفین اسے 799 ڈالر میں خرید سکتے ہیں۔
مزید پڑھیے: ایپل نے پاکستان کے لیے پہلے ہیڈ آف گورنمنٹ افیئرز کا تقرر کر دیا، شزا فاطمہ کا خیرمقدم
ایم فائیو پرو کے ساتھ میک منی ایک ہزار 699 ڈالر میں دستیاب ہے اور اس کی تعلیمی قیمت ایک ہزار 599 ڈالر ہے۔
ایپل کا نیا میک اسٹوڈیو ایم فائیو میکس چپ کے ساتھ دو ہزار 499 ڈالر میں دستیاب ہے جبکہ ایم فائیو الٹرا کی قیمت 5 ہزار 499 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ تعلیمی صارفین یہ ماڈلز بالترتیب 2 ہزار 299 ڈالر اور 5 ہزار 99 ڈالر میں خرید سکتے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کپرتینو کی یہ ٹیک کمپنی امریکا بھر میں اہل صارفین کے لیے اپ گریڈ کا آپشن بھی فراہم کر رہی ہے۔
ایپل اپ گریڈ کے ذریعے صارفین ماہانہ ادائیگیوں پر جدید ترین میک لیز پر لے سکتے ہیں اور لیز ختم ہونے پر نئے ماڈل میں اپ گریڈ کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون، سام سنگ سے ڈسپلے کی خریداری کا معاہدہ
اس لانچ کے ذریعے صارفین کو ایپل کے جدید ترین ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز تک فوری رسائی مل گئی ہے جبکہ دستیابی اور پک اپ کے آپشن مقام اور تشکیل کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ میک منی یہ ایپل کا سب سے چھوٹا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ہے۔ یہ ڈبے جتنا چھوٹا ہوتا ہے اور اس کے اندر نہ اسکرین ہوتی ہے نہ کی بورڈ۔ اس کے ساتھ اپنی اسکرین، کی بورڈ اور ماؤس لگانا پڑتا ہے۔ یہ عام استعمال، آفس ورک اور طلبہ کے لیے بنایا جاتا ہے۔
اسی طرح میک اسٹوڈیو بھی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ہے لیکن میک منی سے زیادہ بڑا اور بہت زیادہ طاقتور۔ یہ ویڈیو ایڈیٹنگ، گرافکس، موسیقی بنانے اور بڑے سافٹ ویئرز چلانے والے پیشہ ور لوگوں کے لیے ہوتا ہے۔ یہ بھی بغیر اسکرین کے آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: گوگل کا نیا دھماکا: لیپ ٹاپس کی نئی پریمیم کیٹیگری متعارف، قیمتوں کا بھی اعلان
یعنی یہ دونوں لیپ ٹاپ کی طرح بند ہونے والے نہیں بلکہ میز پر رکھے جانے والے کمپیوٹر ہیں جنہیں ایپل نے نئی ایم 5 اور ایم سکس چپس کے ساتھ اور بھی تیز کر دیا ہے۔













