مقبوضہ کشمیر کے راجوری میں شدید سیلابی صورتحال، ایک شخص جاں بحق، کئی گاڑیاں بہہ گئیں

اتوار 19 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے اچانک سیلاب نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد گاڑیاں پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئیں۔

رپورٹس کے مطابق راجوری میں ہفتے کی رات سے جاری موسلا دھار بارش کے بعد دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جس سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔ اچانک آنے والے سیلابی ریلوں نے کئی علاقوں کو متاثر کیا اور معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کا سیلابی انتباہ

شدید سیلاب کے باعث راجوری کا نیا بس اڈہ بھی متاثر ہوا، جبکہ متعدد گاڑیاں پانی کے ریلے میں بہہ گئیں اور کئی دیگر زیرِ آب آگئیں۔ حکام کے مطابق ایک لاپتہ خاتون کی لاش بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق راجوری کے مختلف دریاؤں، جن میں درہلی، کھنڈلی، سکھتوہ اور جمولا شامل ہیں، میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گئی یا بعض مقامات پر اس سے تجاوز کر گئی، جس کے باعث متعدد علاقوں کو خالی کروا کر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:امریکا کو بیک وقت دھوئیں، جنگلاتی آگ اور تباہ کن سیلاب کا سامنا، وجہ کیا بنی؟

حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دریاؤں و ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خراب موسمی صورتحال کے باعث جموں و کشمیر کے بعض علاقوں میں سیاحتی اور مذہبی سرگرمیاں بھی عارضی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ کو نیا وزیراعظم مل گیا، اینڈی برنہم نے شاہ چارلس سے ملاقات کے بعد حکومت سنبھال لی

ڈیویڈنڈ آمدن پر 35 فیصد ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی اپیلیں مسترد کردیں

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے پاکستان دورے کا کیا مقصد ہے؟

سیاسی جماعتیں 29 اگست تک مالی گوشوارے جمع کرائیں، الیکشن کمیشن کی یاددہانی

ایرانی حملوں میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تفصیلات چھپائی جارہی ہیں، نیویارک ٹائمز

ویڈیو

پاکستان، کینیڈا تعلقات میں نئی پیشرفت، تجارت، سرمایہ کاری اور سلامتی کے تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

قوتِ گویائی و سماعت سے محروم باہمت راحت بی بی، ڈھابہ چلا کر خاندان کی کفالت کرنے لگیں

چین کے نوجوانوں میں اردو زبان کیوں مقبول ہورہی ہے؟

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں