اورائن نیبولا میں پوشیدہ ساخت دریافت، سائنسدانوں نے کائنات سے متعلق اہم راز بے نقاب کر دیا

اتوار 19 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہرینِ فلکیات نے اورائن نیبولا کے اندر ایک نئی پوشیدہ ساخت دریافت کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس کے بارے میں کئی دہائیوں سے موجود بنیادی سائنسی اندازے غلط تھے۔ نئی تحقیق نے اس مشہور نیبولا کی کمیت اور ساخت سے متعلق سائنس دانوں کی سابقہ سمجھ کو چیلنج کر دیا ہے۔

بین الاقوامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ویانا یونیورسٹی کے سائنس دان خوان ڈیاگو سولیر کی سربراہی میں ماہرین نے امریکا کے کارل جی جانسکی ویری لارج ارے (وی ایل اے) اور چین کے فاسٹ (ایف اے ایس ٹی) ریڈیو ٹیلی اسکوپ کی مدد سے اورائن نیبولا کا انتہائی باریک بینی سے مشاہدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرینِ فلکیات نے 11 سال پرانی تصاویر میں چھپا نیا سیارہ دریافت کر لیا

تحقیق کے دوران سائنس دانوں نے نیبولا کے اندر موجود غیرجانبدار ہائیڈروجن گیس کی نئی تصاویر حاصل کیں، جن سے معلوم ہوا کہ اس کی بیرونی پرت کی کمیت پہلے کے اندازوں سے تقریباً 10 گنا کم ہے۔ اس سے قبل اس حصے کی کمیت تقریباً 1,100 شمسی کمیت سمجھی جاتی تھی، تاہم نئی تحقیق کے مطابق یہ صرف 100 شمسی کمیت کے قریب ہے۔

ماہرین نے نیبولا کے اندر ایک نامعلوم چھوٹا خلا بھی دریافت کیا، جس کا پہلے کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔ حیران کن طور پر اس خلا کے مرکز میں ایسا کوئی معلوم ستارہ بھی نہیں ملا جو اس کی تشکیل کا سبب بن سکتا ہو، جس سے سائنس دانوں کے لیے نئے سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔

تحقیق کے دوران مغربی کنارے سے تقریباً 4 نوری سال کے فاصلے پر ہائیڈروجن گیس کا ایک بڑا ریشہ بھی دریافت ہوا، جس کی کمیت تقریباً 80 شمسی کمیت کے برابر ہے۔ ماہرین کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ گیس نیبولا سے خارج ہوئی ہے یا کسی قدیم بادل کا باقی ماندہ حصہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافتیں بڑے ستاروں کے اپنے گرد و نواح پر اثرات سے متعلق موجودہ سائنسی نظریات پر نظرثانی کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہیں اور کائنات کی تشکیل کو بہتر طور پر سمجھنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ کو نیا وزیراعظم مل گیا، اینڈی برنہم نے شاہ چارلس سے ملاقات کے بعد حکومت سنبھال لی

ڈیویڈنڈ آمدن پر 35 فیصد ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی اپیلیں مسترد کردیں

ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کے پاکستان دورے کا کیا مقصد ہے؟

سیاسی جماعتیں 29 اگست تک مالی گوشوارے جمع کرائیں، الیکشن کمیشن کی یاددہانی

ایرانی حملوں میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تفصیلات چھپائی جارہی ہیں، نیویارک ٹائمز

ویڈیو

پاکستان، کینیڈا تعلقات میں نئی پیشرفت، تجارت، سرمایہ کاری اور سلامتی کے تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

قوتِ گویائی و سماعت سے محروم باہمت راحت بی بی، ڈھابہ چلا کر خاندان کی کفالت کرنے لگیں

چین کے نوجوانوں میں اردو زبان کیوں مقبول ہورہی ہے؟

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں