فٹبال کے سب سے بڑے میلے فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل اسپین کے نام رہا، جس میں ارجنٹائن کو شکست دے کر اسپین نے ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی انعامی رقم حاصل کر لی ہے۔
یہ عالمی ایونٹ نہ صرف کھیل کے لحاظ سے بلکہ انعامی پول کے اعتبار سے بھی تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ثابت ہوا ہے، جس میں شامل تمام 48 ٹیموں میں مجموعی طور پر 655 ملین ڈالر تقسیم کیے گئے ہیں۔
اسپین اور ارجنٹائن کے لیے انعامی رقم
ورلڈ کپ کے فائنل معرکے میں فتح حاصل کرنے پر اسپین کو 50 ملین ڈالر کی انعامی رقم دی گئی، جبکہ رنر اپ رہنے والی ارجنٹائن کی ٹیم 33 ملین ڈالر حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ: روڈری نے گولڈن بال، کیوبارسی بہترین نوجوان کھلاڑی اور سیمون گولڈن گلووز کے فاتح
تیسری اور چوتھی پوزیشن کا فیصلہ
تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے فرانس کو 4-6 سے شکست دے کر 29 ملین ڈالر حاصل کیے، جبکہ چوتھے نمبر پر رہنے والی فرانس کی ٹیم کے حصے میں 27 ملین ڈالر آئے۔
امریکی ٹیم کا حصہ
امریکا کی مردوں کی ٹیم 16 ویں راؤنڈ تک پہنچنے پر 16 ملین ڈالر حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ امریکی فٹبال ایسوسی ایشن کے معاہدے کے تحت اس رقم کا 80 فیصد حصہ کھلاڑیوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس کے مطابق ہر کھلاڑی کو 246,153.85 ڈالر ملیں گے، جبکہ بقیہ 20 فیصد حصہ ایسوسی ایشن کے پاس رہے گا۔
انعامی رقوم کی مکمل تفصیلات
ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی دیگر ٹیموں کو ان کی کارکردگی کے لحاظ سے درج ذیل رقوم دی گئیں
5ویں سے 8ویں پوزیشن کے لیے ناروے، بیلجیم، مراکش اور سوئٹزرلینڈ کو 19 ملین ڈالر فی ٹیم ملے، جبکہ 9ویں سے 16ویں پوزیشن کے لیے میکسیکو، کولمبیا، برازیل، امریکا، پرتگال، کینیڈا، مصر اور پیراگوئے کو 15 ملین ڈالر فی ٹیم ملے۔
17ویں سے 32ویں پوزیشن کے لیے نیدرلینڈز، جرمنی، آئیوری کوسٹ، کروشیا، جاپان، آسٹریلیا، جمہوریہ کانگو، گھانا، ایکواڈور، جنوبی افریقہ، سویڈن، بوسنیا اور ہرزیگووینا، الجیریا، سینیگال اور کیپ وردے کو 11 ملین ڈالر فی ٹیم ملے۔
33ویں سے 48ویں پوزیشن کے لیے ایران، جنوبی کوریا، ترکیہ، اسکاٹ لینڈ، یوراگوئے، سعودی عرب، چیک جمہوریہ، نیوزی لینڈ، قطر، کیوراساؤ، پاناما، اردن، ہیٹی، ازبکستان، تیونس اور عراق کو 9 ملین ڈالر فی ٹیم ملے۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں شریک تمام 48 ٹیموں کو ایونٹ شروع ہونے سے قبل تیاری کے اخراجات کے لیے الگ سے 1.5 ملین ڈالر فی ٹیم فراہم کیے گئے تھے۔














