الی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنے تازہ فوٹو شوٹ اور سوشل میڈیا پیغام نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔
سلمان خان نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ کاؤ بوائے انداز اپنائے، ہلکی داڑھی اور پہلے کے مقابلے میں خاصے دبلے دکھائی دے رہے ہیں۔ تصاویر کے ساتھ انہوں نے مختصر کیپشن لکھا ’آپ لوگوں کی طبیعت کیسی ہے؟‘۔
Aap logon ki tabiyat kaisi hai ? pic.twitter.com/sFWklGKo8K
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) July 19, 2026
اداکار کی یہ پوسٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل ایک عوامی تقریب میں ان کی شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی صحت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد متعدد صارفین نے تبصرہ کیا تھا کہ سلمان خان معمول سے زیادہ دبلے، تھکے ہوئے اور کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔
It seems Salman Khan bhai is not doing well.. age catching up finally? pic.twitter.com/emWXiariEz
— Keh Ke Peheno (@coolfunnytshirt) July 19, 2026
سوشل میڈیا پر جاری ان تبصروں کے بعد مداحوں نے سلمان خان کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا تاہم اداکار یا ان کی ٹیم کی جانب سے ان کی صحت کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔
اس سے قبل سلمان خان نے اپنے فارم ہاؤس سے ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں وہ قدرتی ماحول کے درمیان مون سون کے موسم سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔ اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے صرف ‘MAATRUBHUMI’ لکھا تھا۔
دوسری جانب سلمان خان فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم “Maatrubhumi: May War Rest In Peace” میں بھی نظر آئیں گے، جسے اپوروا لاکھیا نے ہدایت دی ہے جبکہ فلم میں چترانگدا سنگھ بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ فلم رواں سال اپریل میں ریلیز ہونا تھی تاہم اس کی نمائش مؤخر کر دی گئی ہے اور نئی ریلیز کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔














