بھارت اور نیپال میں مون سون کی تباہ کاریاں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں ہلاکتیں

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں ہفتے کے آخر میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان اور نیپال نے بھارتی آموں کی درآمد پر پابندی لگا دی، وجہ کیا ہے؟

حکام کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے اضلاع پونچھ، راجوری اور ڈوڈہ میں بارشوں سے متعلق مختلف حادثات میں کم از کم 15 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ کئی افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

شمال مشرقی ریاست ناگالینڈ میں مسلسل بارشوں کے باعث متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

ضلعی حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں اب تک 4 افراد کی لاشیں نکال چکی ہیں۔

پڑوسی ریاست آسام میں بھی سیلاب کے باعث اتوار کو ایک شخص ہلاک ہوگیا، ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق موسلادھار بارشوں سے 7 اضلاع میں 57 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ شمال مغربی، مشرقی اور شمال مشرقی بھارت میں آئندہ 6 سے 7 روز تک مون سون کی سرگرمیاں برقرار رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پڑوسی ہمالیائی ملک نیپال میں بھی مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، قومی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق جون کے وسط میں مون سون شروع ہونے کے بعد سے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، شدید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 27 افراد ہلاک، ایک لاپتا اور 69 زخمی ہو چکے ہیں۔

پولیس کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ملبہ سڑکوں پر آنے سے دارالحکومت کھٹمنڈو کو جنوبی میدانی علاقوں سے ملانے والی مرکزی شاہراہ سمیت کئی اہم شاہراہیں بند ہو گئی ہیں۔

نیپال کے محکمہ موسمیات نے پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ کوشی، باگمتی، گنڈکی اور لمبنی صوبوں کے بعض مقامات پر شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار