ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانی پڑےگی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے کسی بھی امریکی فوجی کو قتل کیا تو اس کی قیمت اسے کئی گنا زیادہ چکانی پڑے گی۔

سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ہر بار جب ایران کسی امریکی فوجی کو قتل کرے گا، ایران کو اس قتل کی قیمت کئی گنا زیادہ ادا کرنا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس حوالے سے ہدایات امریکی وزیر جنگ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین اور امریکی فوج کی تمام قیادت کو جاری کردی گئی ہیں، اور امریکی اہلکاروں پر کسی بھی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جس پر دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پاکستان نے اس سے قبل امریکا اور ایران کے درمیان قیام امن کے لیے بھرپور کردار ادا کیا، جس کے بعد ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط کیے گئے، تاہم باضابطہ معاہدے سے قبل ایک بار پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: یورپی یونین کی امریکا ایران معاہدے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف

پاکستان اب بھی اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل ہونے چاہییں، تاکہ آبنائے ہرمز کھلی رہے اور دنیا کو اس تنازع کی قیمت نہ چکانی پڑے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟