این ڈی ایم اے کا 24 جولائی تک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ، متعدد علاقوں میں ہائی الرٹ جاری

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 24 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث دریاؤں، ندی نالوں اور پہاڑی برساتی گزرگاہوں میں اچانک سیلاب، طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان کے اضلاع ہنزہ، شگر اور گانچھے میں شمشال، ہنزہ، چپورسن، کلیک، شگر، شیوک اور ہُشے دریاؤں میں اچانک سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں دریائے جہلم، نیلم، پونچھ، مہل اور دیگر معاون ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت اور نیپال میں مون سون کی تباہ کاریاں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں ہلاکتیں

خیبرپختونخوا میں دریائے چترال، کابل، سوات، پنجکوڑہ اور متعدد مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب میں ڈی جی خان کے پہاڑی نالوں، دریائے سواں، پوٹھوہار اور دریائے چناب (مرالہ) اور دریائے جہلم (منگلا کے بالائی علاقوں) میں اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے تھین، پونگ اور بھاکھڑا ڈیموں سے پانی چھوڑے جانے کی صورت میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

راولپنڈی، جہلم، گوجرانوالہ، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، لاہور، اوکاڑہ، چکوال اور اٹک کے شہری علاقوں میں بھی اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اتھارٹی نے 21 سے 23 جولائی کے دوران چترال اور گلگت بلتستان کے مختلف پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، پتھر گرنے اور ملبے کے ریلوں کا بھی الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:مون سون کا پہلا اسپیل، کئی علاقوں میں موسلادھار بارش، شہری سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ، این ڈی ایم اے

این ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو دریاؤں اور ندی نالوں کی مسلسل نگرانی، امدادی ٹیموں کی پیشگی تعیناتی، حساس علاقوں میں حفاظتی اقدامات اور ممکنہ طور پر بند ہونے والی شاہراہوں کی فوری بحالی کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تیز بہاؤ کے دوران دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں کو عبور کرنے سے گریز کریں اور موسم کی تازہ معلومات کے لیے ’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘ موبائل ایپ سے رہنمائی حاصل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘