مون سون کا پہلا اسپیل، کئی علاقوں میں موسلادھار بارش، شہری سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ، این ڈی ایم اے

منگل 30 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) نے آئندہ ہفتے کے دوران متوقع موسمی صورتحال کا پیشگی جائزہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یکم سے 6 جولائی کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا پہلا باقاعدہ اسپیل متوقع ہے، جس کے باعث بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش، شہری سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال این ای او سی کی جانب سے 3 سے 4 ماہ قبل جاری کیے گئے موسمی جائزے کے عین مطابق ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ممکنہ موسمی خطرات سے متعلق تمام وفاقی، صوبائی اور ضلعی اداروں کو بروقت آگاہ کیا جا رہا ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: یکم جولائی سے ملک بھر میں مون سون کا آغاز، موسلا دھار بارش اور شہری سیلاب کا خدشہ

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، جہلم، چکوال اور اٹک میں یکم سے 6 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے، جبکہ شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار کے بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

جنوبی پنجاب کے ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں، خانیوال، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، بھکر اور میانوالی میں 3 سے 5 جولائی کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں یکم سے 5 جولائی تک بالائی اور پہاڑی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، شانگلہ اور ملحقہ علاقوں میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں یکم سے 5 جولائی کے دوران شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی سطح پر سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔

استور، اسکردو، گلگت، ہنزہ، دیامر، غذر، شگر اور گھانچے کے رہائشیوں اور مسافروں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ مظفرآباد، وادی نیلم، راولاکوٹ، باغ، حویلی، پونچھ، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں یکم سے 6 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:محکمہ موسمیات نے پرسوں سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

بلوچستان کے ژوب، شیرانی، بارکھان، سبی، کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد اور ڈیرہ بگٹی میں یکم سے 4 جولائی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ سندھ کے لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، دادو، کشمور، گھوٹکی، شکارپور، خیرپور، شہید بینظیر آباد اور نوشہرو فیروز میں 3 اور 4 جولائی کو بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ موسلا دھار بارش کے دوران نشیبی علاقوں، انڈر پاسز اور برساتی نالوں کے قریب غیر ضروری آمدورفت سے گریز کریں۔ سیاح، مسافر اور مقامی انتظامیہ موسمی صورتحال سے مسلسل باخبر رہیں اور این ڈی ایم اے سمیت متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت موسمی اطلاعات اور حفاظتی ہدایات کے لیے ’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘ موبائل ایپ سے استفادہ کریں، جبکہ تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی

معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے شادی کرلی، دلہن کون ہیں؟

پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے، روبوٹکس اور اے آئی معیشت و دفاع کو نئی طاقت دیں گے، وزیراعظم

کپاس کی پیداوار نصف سے بھی کم، ٹیکسٹائل برآمدات اور زرمبادلہ دباؤ کا شکار

این ڈی ایم اے کا جدید ماڈل قابلِ تقلید، ایران کا پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار

ویڈیو

سکھر تا حیدرآباد ایم 6 موٹروے منصوبہ پھر تاخیر کا شکار، حکومتی دعوے برقرار

کارگل کے شہداء پر بیان، متحدہ مدارس کونسل نے مولانا فضل الرحمان سے لاتعلقی کیوں اختیار کی؟

پاکستانی کرکٹ زوال کا شکار کیوں؟ تجزیہ کار فواد مصطفیٰ سے گفتگو

کالم / تجزیہ

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں