فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی اور سرحدی انتظام پر تبادلہ خیال

منگل 21 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور دوطرفہ سلامتی کی صورتحال، مؤثر سرحدی انتظام اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر داخلہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، تنازعات کے پرامن حل کی حوصلہ افزائی کرنے اور امن کے قیام کے لیے پاکستان کی مستقل کوششوں اور ناگزیر سفارتی کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقوں نے علاقائی سلامتی، استحکام اور باہمی خوشحالی کے فروغ کے لیے قریبی رابطوں اور باہمی تعاون کے مؤثر نظام کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

راول ڈیم صفائی مہم، 200 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت، 2 ٹن کچرا اٹھا لیا

پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’آئی آر ایف پیس بلڈر فورم‘ اگست میں شروع ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

ویڈیو

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیے، ایران کو الٹی میٹم، کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج سے مودی پریشان، نواز شریف کی انوکھی خواہش

بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید

کالم / تجزیہ

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے