آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم، شاہین آفریدی اور سلمان علی آغا کی ترقی

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے کئی کھلاڑیوں نے نمایاں ترقی حاصل کی ہے، جبکہ بلے باز بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بلے بازوں کی درجہ بندی میں بابر اعظم 689 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 7ویں سے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔ سلمان علی آغا بھی 2 درجے ترقی کے بعد 630 پوائنٹس کے ساتھ 16ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: ابرار احمد دنیا کے دوسرے بہترین باؤلر بن گئے

سابق کپتان محمد رضوان 560 پوائنٹس کے ساتھ 31ویں نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ فخر زمان ایک درجہ تنزلی کے بعد 37ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ صائم ایوب کی 44ویں پوزیشن برقرار رہی۔

ایک روزہ بلے بازوں کی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 802 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

گیند بازوں کی درجہ بندی میں پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی دو درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ حارث رؤف بھی دو درجے بہتری کے بعد 20ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

نسیم شاہ دو درجے تنزلی کے بعد 49ویں نمبر پر چلے گئے، جبکہ محمد وسیم جونیئر ایک درجہ ترقی کے ساتھ 70ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ محمد نواز 80ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

گیند بازوں کی درجہ بندی میں افغانستان کے راشد خان بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کے ابرار احمد دوسرے نمبر پر اپنی جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انگلینڈ کے جوفرا آرچر ترقی کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یاسر حسین نئی مزاحیہ اسٹیج ڈراما ’سو سویٹ‘ کے ساتھ تھیٹر میں واپسی کے لیے تیار

پاک کویت دفاعی تعاون معاہدہ سیکیورٹی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائےگا، پاکستان

نیدرلینڈ کے رچرڈ ڈی سنائجر پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سید عامر رضا کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز میں ملاقاتیں

پاکستان سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن بن گیا، فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست

ویڈیو

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی