آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: ابرار احمد دنیا کے دوسرے بہترین باؤلر بن گئے

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی20 انٹرنیشنل رینکنگ میں پاکستان کے اسپنر ابرار احمد ایک درجے ترقی پا کر دنیا کے دوسرے بہترین ٹی20 باؤلر بن گئے ہیں۔

ابرار احمد نے بھارت کے ورون چکرورتی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 736 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے، جبکہ افغانستان کے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان 753 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:’یہ تو والد سے بھی اچھا بولر ہے‘، بابراعظم کی شاہین آفریدی کے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

پاکستان کے محمد نواز باؤلرز کی فہرست میں 12ویں، سلمان مرزا 20ویں اور شاہین شاہ آفریدی 602 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 30ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

دیگر پاکستانی باؤلرز میں عثمان طارق 60ویں، سفیان مقیم 68ویں، صائم ایوب 71ویں اور شاداب خان** 73ویں پوزیشن پر برقرار ہیں، جبکہ حارث رؤف 89ویں نمبر پر موجود ہیں۔ عباس آفریدی نے ایک درجے ترقی کرتے ہوئے ٹاپ 100 میں جگہ بنالی اور اب 415 پوائنٹس کے ساتھ 100ویں نمبر پر ہیں۔

بلے بازوں کی ٹی20 رینکنگ میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان 848 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ بھارت کے ایشان کشن دوبارہ پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں، جبکہ ان کے ہم وطن ابھشیک شرما ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

پاکستان کے دیگر بلے بازوں میں صائم ایوب 40ویں، بابراعظم 42ویں اور قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا 44ویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ فخر زمان ایک درجہ ترقی کے بعد 481 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 72ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ زمبابوے کے کپتان سکندر رضا پہلی جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

پاکستان کے محمد نواز ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ شاداب خان 23ویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ فہیم اشرف ایک درجہ ترقی کے بعد 53ویں اور سلمان علی آغا بھی ایک درجہ بہتری کے ساتھ 55ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی آل راؤنڈرز کی فہرست میں 62ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

بنگلورو کے ڈے کیئر سینٹر میں بچوں پر مبینہ تشدد، واشنگ مشین میں بٹھانے اور باتھ روم میں بند کرنے کا انکشاف

روس کا کیف پر بڑا میزائل اور ڈرون حملہ، 11 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

1454 فٹ بلند ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ پر چڑھ کر روسی جوڑے کی منگنی، امن کا بینر لہرا دیا، دونوں گرفتار

کیمرے کے سامنے طلاق دینے کی ویڈیو وائرل، معروف ٹک ٹاکر پر سابق اہلیہ کے سنگین الزامات

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

وی ایکسکلوسیو: اپوزیشن اس بار مذاکرات کے لیے سنجیدہ نظر آ رہی ہے، حکومت جواب کی منتظر ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟