آسٹریا حکومت کا بڑا فیصلہ، آڈولف ہٹلر کا گھر پولیس اسٹیشن میں تبدیل

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریا نے آڈولف ہٹلر کی جائے پیدائش کو باضابطہ طور پر پولیس اسٹیشن میں تبدیل کر دیا ہے تاکہ اس مقام کو نو نازی عناصر کی ممکنہ زیارت گاہ بننے سے روکا جا سکے اور اسے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی علامت بنایا جا سکے۔

آسٹریا کے سرحدی شہر براوناؤ آم اِن میں واقع وہ عمارت، جہاں آڈولف ہٹلر پیدا ہوا تھا، بدھ کو باضابطہ طور پر پولیس اسٹیشن کے طور پر فعال کر دی گئی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اس عمارت کو نو نازی عناصر کا مرکز بننے سے روکنا ہے۔

برسوں کے تنازع کے بعد فیصلہ

یہ عمارت کئی برس تک نجی ملکیت میں رہی اور یہاں معذور افراد کی فلاحی تنظیم کام کرتی تھی۔ آسٹریا کی حکومت نے 2017 میں عمارت اپنے قبضے میں لی، جبکہ 2019 میں اسے پولیس اسٹیشن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہٹلر سے متاثراسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے غزہ سے مسلمانوں کے مکمل خاتمے کا مشورہ دیدیا

‘ہٹلر’ کی نسبت ختم کرنے کی کوشش

آسٹریا کی وزارتِ داخلہ کے شعبۂ تاریخ کے سربراہ اسٹیفن ملزوخ نے بتایا کہ منصوبے کا بنیادی مقصد عمارت کو آڈولف ہٹلر کی شخصیت سے منسوب علامتی حیثیت سے محروم کرنا تھا تاکہ اس کے گرد قائم ہونے والی ‘رومانویت’ اور کشش ختم کی جا سکے۔

پولیس جمہوریت اور قانون کی علامت ہے

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریا کے وزیر داخلہ گیرہارڈ کارنر نے کہا کہ موجودہ آسٹریائی وفاقی پولیس اس مقام سے وابستہ ماضی کی علامت کے بالکل برعکس ہے۔ ان کے بقول پولیس جمہوریت، آئین اور قانون کی حکمرانی کی نمائندہ ہے۔

‘نیور اگین فاشزم’ کا پیغام برقرار

عمارت کے باہر ماؤتھاؤزن حراستی کیمپ کی جانب سے نصب کیا گیا پتھر بدستور موجود ہے، جس پر ’نیور اگین فاشزم‘ یعنی ‘فاشزم دوبارہ کبھی نہیں’ درج ہے، تاہم اس پر ہٹلر کا نام تحریر نہیں۔ عمارت کے سفید اگلے حصے پر اب صرف  پولیس کا بورڈ نصب کیا گیا ہے۔

نو نازی سرگرمیوں میں نمایاں کمی

مقامی حکام کے مطابق اگرچہ راہ گیر اب بھی عمارت کے باہر تصاویر بناتے ہیں، تاہم نو نازی نظریات سے وابستہ افراد کی آمد کے واقعات اب نہایت کم رہ گئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ اب صرف ‘چھٹ پٹ واقعات’ پیش آتے ہیں، جو ماضی کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔ آسٹریا میں ہٹلر کا سلیوٹ اور دیگر نازی علامات پہلے ہی قانوناً ممنوع ہیں۔

مزید پڑھیں:گروک چیٹ بوٹ کو ہٹلر کی تعریف کے حوالے سے گمراہ کیا گیا، ایلون مسک

مقامی آبادی نے تبدیلی قبول کر لی

براوناؤ آم اِن کے میئر یوہانس وائیڈباخر نے کہا کہ مجموعی طور پر شہر کے لوگوں نے اس منصوبے کو قبول کر لیا ہے اور وہ اس نئی صورتِ حال کے ساتھ مطمئن ہیں۔

ہولوکاسٹ متاثرین کی تنظیم کا اعتراض

دوسری جانب آسٹریا کی ہولوکاسٹ سے بچ جانے والے افراد کی مرکزی تنظیم ‘ماؤتھاؤزن کمیٹی’ نے اس عمارت کو پولیس اسٹیشن میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو ‘نامناسب’ قرار دیا۔

تاہم حکومت کا مؤقف ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد اس متنازع مقام کو انتہاپسندوں کی توجہ کا مرکز بننے سے روکنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

راول ڈیم صفائی مہم، 200 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت، 2 ٹن کچرا اٹھا لیا

پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’آئی آر ایف پیس بلڈر فورم‘ اگست میں شروع ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

ویڈیو

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیے، ایران کو الٹی میٹم، کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج سے مودی پریشان، نواز شریف کی انوکھی خواہش

بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید

کالم / تجزیہ

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے