ہٹلر سے متاثراسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے غزہ سے مسلمانوں کے مکمل خاتمے کا مشورہ دیدیا

اتوار 21 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ وائرل ہو گئی ہے جس میں سابق اسرائیلی کنیسٹ رکن موشے فیگلن سے منسوب ایک انتہائی متنازع بیان سامنے آیا ہے، جس میں مبینہ طور پر ہٹلر کا حوالہ دیتے ہوئے غزہ سے متعلق سخت الفاظ شامل ہیں۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

وائرل پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ موشے فیگلن نے ہٹلر کے حوالے سے تقابلی جملہ استعمال کرتے ہوئے غزہ کے بارے میں انتہائی سخت نوعیت کے خیالات کا اظہار کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

موشے فیگلن نے مبینہ طور پر ہٹلر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہٹلر نے یہودیوں کے خاتمے کا عزم ظاہر کیا تھا، اسی طرح غزہ کے حوالے سے ایک متنازع مؤقف پیش کیا گیا۔

موشے فیگلن نے کہا کہ ’ہم اس سرزمین میں اس وقت تک نہیں رہ سکتے جب تک غزہ میں ایک بھی مسلمان موجود ہے۔ انہیں ختم کر دینا چاہیے‘۔

یہ بھی پڑھیں:لبنان پر اسرائیلی حملے جاری، 32 افراد ہلاک، امریکا ایران مذاکرات کو سنگین خطرہ لاحق

یہ بیان وائرل ہونے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے، تاہم اب تک کسی معتبر بین الاقوامی خبر رساں ادارے یا سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب موشے فیگلن کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ وضاحت یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی