مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا وسیع کریک ڈاؤن، 3000 سے زائد کشمیری گرفتار، متعدد مکانات مسمار

جمعرات 23 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے بڑے پیمانے پر سرچ اور محاصرے کی کارروائیاں کرتے ہوئے 3000 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، جبکہ متعدد رہائشی مکانات بھی مسمار کر دیے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس (KMS) کے مطابق بھارتی فوج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کے نام پر مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے اور شہریوں کو حراست میں لیا۔ کارروائیاں کُلگام، پلوامہ، شوپیاں، اسلام آباد (اننت ناگ)، سرینگر، گاندربل، بارہمولہ، بڈگام، کپواڑہ، بانڈی پورہ، اونتی پورہ، ہندواڑہ اور دیگر کئی علاقوں میں کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران 3 ہزار سے زائد کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ شہری آبادی کو سخت تلاشی اور نقل و حرکت پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے آزاد کشمیر کے عوام پرسکون، مقبوضہ کشمیر خوف کی فضا میں، محبوبہ مفتی کا اعتراف

ادھر بھارتی حکام نے وادی کے حساس مقامات پر سکیورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کر دی ہے اور مختلف علاقوں میں نئی چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔ فورسز کی جانب سے گاڑیوں، مسافروں اور پیدل چلنے والوں کی تلاشی کا عمل بھی مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کے سینئر حکام نے تصدیق کی ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 3 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ مزید کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

یہ کریک ڈاؤن مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد (اننت ناگ) میں بدھ کے روز ہونے والے ایک حملے کے بعد مزید شدت اختیار کر گیا، جس میں ایک بھارتی پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد بھارتی فورسز نے وادی بھر میں سرچ آپریشن اور گرفتاریوں کا دائرہ وسیع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے مقبوضہ کشمیر: گھر گھر تلاشی کے دوران کشیدگی، بھارتی اہلکار نشانہ بن گئے

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دہلی کے مقرر کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ہدایات پر بھارتی انتظامیہ نے بیج بہاڑہ میں عادل ٹھوکر اور حسن پورہ میں ہارون گنائی کے مکانات بھی مسمار کر دیے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ کارروائیوں کے بعد وادی میں خوف و ہراس کی فضا مزید گہری ہو گئی ہے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں ماضی میں بھی ایسے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز اور اجتماعی گرفتاریوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتی رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی کا خوف ختم، حکومت مخالف طلبہ تحریک کو بالی ووڈ کی بھرپور حمایت، سلمان خان، عالیہ بھٹ سمیت کئی فنکار میدان میں آگئے

پاکستان کی حوثیوں کے سعودی آئل ٹینکر پر حملے کی شدید مذمت، ریاض کی مکمل حمایت کا اعادہ

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے 22 افراد جاں بحق، 23 زخمی، 37 مکانات متاثر

حکومت کی سام سنگ کو پاکستان سے عالمی منڈیوں تک برآمدات بڑھانے کی پیشکش

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا تجارت، سرمایہ کاری اور کھیلوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

شفاف انتخابات کا فریب

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ