سرکاری کالجز کے اساتذہ اور ملازمین کے لیے نیا ڈریس کوڈ لازمی، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کے احکامات

جمعرات 23 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ سندھ میں کراچی ریجن کے سرکاری کالجوں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے لیے ڈریس کوڈ پر سختی کر دی گئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن نے غیر رسمی لباس پہن کر ڈیوٹی پر آنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام کالجوں کے سربراہان کو ہدایات دی ہیں کہ احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا اسکول و کالجز میں گرمیوں کی چھٹیوں میں کمی کا فیصلہ

غیر رسمی لباس پر پابندی

ڈائریکٹوریٹ آف کالج ایجوکیشن کراچی ریجن کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ بعض ملازمین، خصوصاً مرد عملہ، ٹی شرٹ، جینز، تنگ لباس، چپل اور ‘فینسی سن گلاسز’ پہن کر ڈیوٹی پر آ رہا ہے، جو سرکاری تعلیمی اداروں کے پیشہ ورانہ وقار سے مطابقت نہیں رکھتا، اس لیے ایسے لباس کی سرکاری اوقات کار میں اجازت نہیں ہوگی۔

تدریسی عملے کے لیے ہدایات

سرکلر کے مطابق مرد اساتذہ، بالخصوص سرکاری گرلز کالجوں میں تعینات اساتذہ، کو مکمل آستین والی قمیص کے ساتھ رسمی پتلون یا روایتی شلوار قمیص پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لیکچر کے دوران اکیڈمک گاؤن اور مناسب رسمی جوتے پہننے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

خواتین تدریسی عملے کو بھی باوقار، باحیا اور پیشہ ورانہ لباس پہننے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ تدریسی پیشے کے وقار اور تعلیمی ماحول کا احترام برقرار رکھا جا سکے۔

مزید پڑھیں:سندھ کے پرائمری اسکولوں میں ہندو طلبا کے لیے مذہبی کتب متعارف کرانے کا فیصلہ

انہیں بھی تدریس کے دوران اکیڈمک گاؤن اور رسمی جوتے پہننے کا بھی اپنی ذمہ داریوں کے مطابق صاف ستھرا، باوقار اور سرکاری نوعیت کا لباس پہننے کی ہدایت کی مشورہ دیا گیا ہے۔

غیر تدریسی عملے کے لیے بھی ضابطہ

غیر تدریسی ملازمین، خصوصاً گرلز کالجوں میں تعینات عملے، کو بھی اپنی ذمہ داریوں کے مطابق صاف ستھرا، باوقار اور سرکاری نوعیت کا لباس پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پرنسپلز کو سخت عمل درآمد کی ہدایت

ڈائریکٹوریٹ نے کراچی ریجن کے تمام سرکاری کالجوں کے پرنسپلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ یہ احکامات تمام ملازمین تک پہنچائیں اور ان پر ’من و عن‘عمل درآمد یقینی بنائیں۔

سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ سرکاری اوقات کار کے دوران ٹی شرٹ، جینز، تنگ لباس اور ‘فینسی سن گلاسز’ پہننا تمام ملازمین کے لیے سختی سے ممنوع ہوگا، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ سرکاری قواعد اور محکمانہ ضوابط کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ