طاقتور سمندری طوفان ‘نول’ جنوبی چین کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں شدید ہوائیں، موسلا دھار بارش اور خراب موسم نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا نے اسے رواں سال چین سے ٹکرانے والا طاقتور ترین ٹائفون قرار دیا ہے، حکام نے گوانگ ڈونگ صوبے سے 7 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں، ہزاروں افراد کی نقل مکانی، ریڈ الرٹ جاری
چین کے قومی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان اتوار کی علی الصبح مقامی وقت کے مطابق تقریباً 3 بج کر 50 منٹ پر جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ہوئی ژو کی ہوئی ڈونگ کاؤنٹی کے ساحل سے ٹکرایا۔
#Breaking
🚨Chinese authorities have evacuated more than 340,000 people in #Guangdong Province, suspending schooling, work & transportation services in a number of cities, as #Typhoon "Noul" approaches, expected to reach coastal areas Sunday morning.pic.twitter.com/fiiLkN4Orw…— ⚡️🌎 World News 🌐⚡️ (@ferozwala) July 25, 2026
ہانگ کانگ کی رصدگاہ کے مطابق طوفان کے مرکز کے قریب مسلسل ہواؤں کی رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان اندرونِ گوانگ ڈونگ کی جانب بڑھتے ہوئے بتدریج کمزور ہو رہا ہے، تاہم اس کے باعث مختلف علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہوائیں جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں: امریکا میں آنے والے سمندری طوفان اور دل کی بیماریوں کے درمیان کیا تعلق ہے؟ تحقیق میں ہوشربا انکشاف
سرکاری نشریاتی ادارے چائنا نیشنل ریڈیو کے مطابق اتوار کی صبح تک گوانگ ڈونگ میں 7 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد کو احتیاطی تدابیر کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا تھا، جبکہ ہفتے کے روز حکام نے تقریباً 3 لاکھ 40 ہزار افراد کے انخلا کی اطلاع دی تھی۔
چین کے قومی موسمیاتی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ ہفتہ وار تعطیلات کے دوران جنوبی گوانگ ڈونگ اور جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے بعض علاقوں میں مزید شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔
🇨🇳 LANDFALL: A rapidly strengthening Typhoon Noul has made landfall over the ancient, 600 year-old military city of Pinghai, China, with sustained winds of 100 mph (160 kph) and a pressure of <960 mbar.
Based on her radar presentation, Noul did not stop organizing and… pic.twitter.com/azWUecYRAn
— Backpirch Weather (@BackpirchCrew) July 25, 2026
سرکاری ٹی وی سی سی ٹی وی کے مطابق گوانگ ڈونگ کے ساحلی ضلع ہوئی لائی میں طوفان کے باعث متعدد درخت جڑوں سمیت اکھڑ گئے۔
دوسری جانب ہانگ کانگ ایئرپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ خراب موسم کے باعث 350 کے قریب پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ مقامی حکام کے مطابق طوفان کے دوران مختلف واقعات میں کم از کم 9 افراد زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: چین میں سمندری طوفان گاایمی کی تباہ کاریاں، 12 افراد ہلاک، جیانگ کے ڈپٹی میئر لاپتا
پولیس کے مطابق طوفان کے قریب پہنچنے سے قبل ہفتے کی سہ پہر ہانگ کانگ میں ایک بلند و بالا عمارت پر نصب عارضی تعمیراتی ڈھانچے کا کچھ حصہ گر گیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Typhoon Nangka has made landfall in Guangdong, and the footage looks like something out of a horror movie. #china #guangdong #typoon #nangka
Cc @sam51824016070 pic.twitter.com/nFOiCpzCWy
— sustainme.in®️ (@sustainme_in) July 26, 2026
ادھر تائیوان کے مرکزی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ طوفان نول کے باعث جنوبی اور مشرقی تائیوان کے بعض علاقوں میں بارش ہوئی، تاہم طوفان جزیرے کے جنوب میں سمندری راستے سے گزرتے ہوئے اس سے دور ہوتا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی ٹائفون باوی نے مشرقی چین میں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث 20 لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا تھا، جبکہ ٹروپیکل اسٹورم مایساک بھی جولائی کے اوائل میں جنوبی چین سے ٹکرایا تھا۔














