کشمور ہو یا کشمیر، عوام کے حقِ پر کوئی سیاسی ڈاکا قبول نہیں، بلاول بھٹو کا نواز شریف کے بیان پر ردعمل

اتوار 26 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘کشمور ہو یا کشمیر’، عوام کے حقِ حاکمیت اور حقِ ملکیت پر کسی بھی قسم کا سیاسی قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہر خطے کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔

نواز شریف کے بیان پر ردعمل

بلاول بھٹو نے اپنے ویڈیو پیغام میں مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر، کشمور، میرپور اور میرپور خاص صرف ناموں میں ہی نہیں بلکہ اپنے سیاسی مزاج میں بھی مماثلت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عوام 2تہائی اکثریت دلائیں تو آزاد کشمیر کا فیصلہ پنجاب یا سندھ نہیں، مظفرآباد میں ہوگا: بلاول بھٹو زرداری

ان کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے شہر یا صوبے کو یہ اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ وہ کسی علاقے کے عوام کے سیاسی فیصلوں یا حقِ حکمرانی پر اثرانداز ہو۔

انہوں نے یہ مؤقف بھی اختیار کیا کہ حالیہ سیاسی بیانات سے ایسا تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے جیسے بعض علاقوں کے فیصلے کہیں اور سے طے ہوں، تاہم عوام ایسی سوچ کو مسترد کر دیں گے۔

ماضی کے انتخابات کا حوالہ

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں کشمیر اور کشمور کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ کے ذریعے مسترد کیا تھا۔ ان کے بقول، میرپور خاص کی طرح میرپور کے عوام بھی آئندہ انتخابات میں ‘تیر’ کے نشان پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔

مزید پڑھیں:کشمیر انتخابات: انتخابی مہم آخری مرحلے میں داخل، الیکشن کمیشن تیار

فیصلہ صرف عوام کا حق ہے

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر اور کشمور کے عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں اور وہ اپنا سیاسی اختیار کسی دوسرے شہر یا صوبے کے سپرد نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں بھی عوام اپنی رائے آزادانہ طور پر دیں گے اور یہی جمہوریت کا بنیادی اصول ہے۔

بلاول بھٹو کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آزاد کشمیر میں پیر سے مرحلہ وار الیکشن کا انعقاد شروع ہونے جا رہا ہے، اس سے قبل میرپور میں ایک جلسہ کے دوران میاں نواز شریف نے نام لیے بغیر پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے اہم معمار ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے ایران کے خلاف حملے روک دیے ہیں، مائیک والٹز کی تصدیق

ویڈیو

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

بڑے بڑے دعوے، مگر کراچی آج بھی اپنے بچوں کو نہیں بچا سکا، کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں