نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال، سفارتی کوششوں اور عالمی امن و استحکام کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 received a telephone call today from the Director General of the International Atomic Energy Agency (IAEA), Mr. Rafael Mariano Grossi.
They exchanged views on the latest regional developments and… pic.twitter.com/xYugFCjKlx
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 26, 2026
امن کے لیے سفارت کاری پر اتفاق
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے اور دنیا میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات، مسلسل سفارتی رابطوں اور تعمیری مکالمے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال
اس موقع پر رافیل گروسی نے ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے بعد متعلقہ فریقین کے درمیان بات چیت جاری رہنے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے اسے پُرامن اور دیرپا حل کے لیے اہم قرار دیا۔
اقوام متحدہ کے منصب سے متعلق آگاہ کیا
گفتگو کے دوران آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے اسحاق ڈار کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے اپنے امیدوار ہونے سے بھی آگاہ کیا۔
پاکستان کا مؤقف
اسحاق ڈار نے اس موقع پر اقوام متحدہ کے کردار پر پاکستان کے بھرپور اعتماد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مؤثر کثیرالجہتی نظام، بین الاقوامی تعاون اور عالمی اداروں کے ذریعے امن و استحکام کے فروغ کی حمایت جاری رکھے گا۔













