ایپل کے اسمارٹ گلاسز 2027 میں متعارف کرائے جانے کا امکان، ممکنہ قیمت کتنی ہوسکتی ہے؟

پیر 27 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل کے طویل عرصے سے زیرِ گردش اسمارٹ چشمے آخرکار حقیقت کا روپ دھار سکتے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق کمپنی انہیں جون 2027 میں ہونے والی ورلڈ وائیڈ ڈویلپرز کانفرنس کے دوران متعارف کرا سکتی ہے۔ معروف ٹیک تجزیہ کار مارک گورمین کے مطابق ان چشموں کا اندرونی کوڈ نام این 50 رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے اسمارٹ چشموں کی رونمائی مؤخر، 2027 کے آخر میں متوقع

رپورٹ کے مطابق ابتدائی منصوبہ یہ تھا کہ یہ اسمارٹ چشمے 2026 میں پیش کیے جائیں، تاہم کیمرے سے لیس چشموں کے حوالے سے رازداری کے خدشات کے باعث کمپنی نے ان کی رونمائی مؤخر کر دی تاکہ صارفین کی نجی معلومات کے تحفظ کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

اطلاعات کے مطابق ایپل کے اسمارٹ چشموں کی متوقع قیمت 200 سے 500 امریکی ڈالر کے درمیان ہوگی۔ یہ چشمے مختلف فریم ڈیزائنز میں دستیاب ہوں گے، جبکہ ان میں بیضوی شکل کے کیمرے نصب کیے جانے کا امکان ہے۔ کمپنی انہیں اپنی ویژن مصنوعات کے شعبے کے تحت متعارف کرائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کا پھر اسمارٹ چشمے لانے کا اعلان، کیا یہ کاوش کامیاب ہوجائے گی؟

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایپل اس منصوبے میں رازداری کو اولین ترجیح دے رہا ہے۔ اسی مقصد کے تحت کمپنی نے ایسے نمونے بھی تیار کیے ہیں جن میں کیمرہ شامل نہیں، تاکہ ماضی میں ایئر ٹیگز کے غلط استعمال جیسے خدشات سے بچا جاسکے۔

ابتدائی نسل کے ان اسمارٹ چشموں میں لینس کے اندر آگمینٹڈ ریئلٹی ڈسپلے شامل نہیں ہوگا، جبکہ کیمرے کے حتمی استعمال سے متعلق فیصلہ ابھی زیرِ غور ہے۔

دوسری جانب مارک گورمین کے مطابق ایپل کی نئی اسمارٹ گھڑیوں کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ واچ سیریز 12 کے وائی فائی اور ایل ٹی ای ماڈلز کے ساتھ واچ الٹرا 4 بھی جلد متعارف کرائی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمیزون نے ڈرائیورز کے لیے اے آئی اسمارٹ چشمے متعارف کرا دیے

رپورٹ کے مطابق نئی گھڑیوں کے ظاہری ڈیزائن میں بڑی تبدیلی متوقع نہیں، تاہم ان میں نیا پروسیسر اور صحت و فٹنس سے متعلق بہتر خصوصیات شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ البتہ اس سال نئی واچ ایس ای پیش کیے جانے کی توقع نہیں، کیونکہ اس کا تیسرا ماڈل 2025 میں متعارف کرایا جاچکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 27-2026 کے لیے کرکٹرز کی فٹنس پالیسی کا اعلان

گرفتار شرپسند کا کالعدم کمیٹی کے مسلح گروپ سے تعلق اور رینجرز پر فائرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ن لیگ کا بلاول بھٹو کی تنقید پر جواب

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

آئندہ مالی سال کے لیے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی