جنوبی افریقہ میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں 2 سگے بھائیوں سمیت 4 پاکستانی شہری مسلح حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم حملے کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں پاکستانی اپنی دکان بند کرنے کے بعد گاڑی میں گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
Four Pakistani nationals from Mandi Bahauddin were shot dead in a tragic attack near Johannesburg, South Africa. The victims included two real brothers, Sajid Ahmed and Zafar Ahmed, who belonged to the village of Blahter near Malakwal.According to initial reports, the attackers… pic.twitter.com/IFs7IjK8S2
— Daily Scoop TV (@DailyScoopTV1) July 27, 2026
واقعے کے فوراً بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
متاثرین کا تعلق پنجاب سے تھا
ابتدائی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائیوں ساجد احمد اور ظفر احمد سمیت 3 افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے گاؤں ‘بلہڑ’ سے تھا، جبکہ چوتھا پاکستانی شہری ضلع سیالکوٹ کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔
BREAKING NEWS: Four Pakistani nationals who owned spaza shops in Tembisa were shot dead in a suspected ambush at the corner of Zuurfontein and Orangerivier roads, Chloorkop, Kempton Park, on Saturday evening. The men were driving home after closing their businesses when gunmen… pic.twitter.com/hBAfj7doCK
— BEAST OF NEWS (@EversonLuhanga) July 25, 2026
واقعے کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ خاندانوں میں کہرام مچ گیا اور علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
جنوبی افریقہ کی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی وجوہات اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، تاہم اس مرحلے پر کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہارِ افسوس
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی افریقہ میں 4 پاکستانی شہریوں کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
🇿🇦 Four Pakistani spaza shop owners shot dead in Kempton Park
Four Pakistani nationals were shot and killed in a suspected ambush on Saturday evening, July 25, 2026, at the corner of Zuurfontein and Orangerivier roads in Chloorkop, Kempton Park.
The victims, who owned spaza… pic.twitter.com/3mEpK5wGaN
— INDEPENDENT PRESS (@IpIndependent) July 26, 2026
انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کا قتل پہلا واقعہ نہیں
جنوبی افریقہ میں پاکستانی تاجروں اور کاروباری افراد پر حملوں کے واقعات ماضی میں بھی سامنے آتے رہے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد وہاں کاروبار سے وابستہ ہے، تاہم مختلف علاقوں میں ڈکیتی، مسلح وارداتوں اور پرتشدد جرائم کے باعث انہیں سکیورٹی کے سنگین مسائل کا سامنا رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں
متعدد مواقع پر پاکستانی شہری مزاحمت کے دوران یا ٹارگٹڈ حملوں میں جان کی بازی ہار چکے ہیں، جس کے باعث بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تحفظ کا معاملہ وقتاً فوقتاً توجہ کا مرکز بنتا رہا ہے۔
تازہ واقعے نے ایک بار پھر جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کی سلامتی اور سیکیورٹی سے متعلق خدشات کو نمایاں کردیا ہے، جبکہ متاثرہ خاندان انصاف اور ذمہ دار عناصر کی گرفتاری کے منتظر ہیں۔














