عمران خان رہائی فورس کیس: آئینی عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دیدی

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ رہائی فورس سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل علی بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر کی جانب سے وکالت نامہ اور جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان رہائی فورس ہر صورت بنے گی، صحت سے متعلق فیصلے فیملی کرے گی، شفیع جان

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس مقدمے میں سہیل آفریدی کے ساتھ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے بھی وکیل ہیں۔

علی بخاری نے کہا کہ انہیں آج صبح ہی بتایا گیا کہ سلمان اکرم راجہ کی نمائندگی بھی انہیں ہی کرنا ہے، اس لیے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایک سیاسی نوعیت کا مقدمہ ہے، لہٰذا پارٹی کے سیکریٹری جنرل کو جواب جمع کرانے کے لیے مناسب مہلت دی جانی چاہیے۔

مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت میں عمران خان رہائی فورس کی تشکیل کیخلاف سماعت، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے جواب طلب

انہوں نے کہا کہ آئینی درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ایک نجی ملیشیا تشکیل دے رہے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اب تک صرف ایک فریق نے اپنا جواب جمع کرایا ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ امن و امان کی صورتحال خراب نہ کرنے سے متعلق عدالت کے سابقہ حکم نامے میں توسیع کی جائے۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئینی عدالت میں جواب جمع کرا دیا

اس پر چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ ایسا کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ عدالت کا حکم نامہ صرف آج کی تاریخ تک محدود نہیں تھا، اس لیے اس میں توسیع کی کوئی ضرورت نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر مکمل طور پر فعال، سائلین کو 23 ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی

مالی سال 26-2025 میں وفاقی ترقیاتی پروگرام پر ریکارڈ خرچ، ریلوے اور آبی وسائل کے شعبے سرفہرست

آزاد کشمیر انتخابات: عوام نے ووٹ کے ذریعے انتشار کی سیاست مسترد کر دی

پاکستان ٹیکسٹائل صنعت نے مزدوروں کے حقوق اور عالمی معیار پر عملدرآمد سے متعلق الزامات مسترد کر دیے

شرح سود برقرار رہنے کے باوجود سرمایہ کار پرامید، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست آغاز

ویڈیو

جب تک ن لیگ کی حکومت قائم ہے پیپلزپارٹی اتحاد کا حصہ رہے گی، حسن مرتضیٰ

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ: ن لیگ نے 13 میں سے 9 نشستیں جیت کر برتری حاصل کرلی، پیپلز پارٹی 4 پر کامیاب

سائیکل ایمبولینس: ہنگامی ضرورت یا ترقی کی رفتار پر سوال؟

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی