سپریم کورٹ کا پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر مکمل طور پر فعال، سائلین کو 23 ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کا پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر سائلین کی سہولت کے لیے مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے، جہاں اس وقت 23 مختلف خدمات فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ اگست 2026 تک ان خدمات کی تعداد بڑھا کر 35 کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کی پبلک فیسیلیٹیشن اینڈ لائزون آفیسر شمائلہ ناز نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عوامی سہولت مرکز کی تمام خدمات سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں، جس سے سائلین گھر بیٹھے مختلف عدالتی سہولیات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایک مقدمہ، ایک فورم‘، سپریم کورٹ کے فیصلے کی 10 نمایاں قانونی بنیادیں سامنے آگئیں

انہوں نے بتایا کہ اکتوبر 2025 سے اب تک تقریباً 58 ہزار سائلین کو پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر کے ذریعے خدمات فراہم کی جا چکی ہیں۔ سائلین کی مزید رہنمائی اور معاونت کے لیے ایک کال سینٹر بھی قائم کیا جا رہا ہے۔

شمائلہ ناز کے مطابق عوامی سہولت مرکز میں مقدمات کی تفصیلات معلوم کرنے، نئے مقدمات کے اندراج، عدالتی احکامات کی نقول حاصل کرنے اور دیگر عدالتی خدمات کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

اس کے علاوہ مرکز میں قانونی معاونت کا فیچر بھی شامل کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ابتدائی قانونی رہنمائی باآسانی دستیاب ہو سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ کی ڈیجیٹل سہولیات میں جلد آٹو فکسیشن فیچر بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق آٹو فکسیشن پالیسی کے نفاذ سے مقدمات کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کے عمل میں انسانی مداخلت ختم ہو جائے گی، جس سے شفافیت، تیز رفتاری اور انتظامی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت کی پاسکو سے گندم خریداری پر اپوزیشن کا اعتراض، تحریکِ التوا جمع

آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے کے کامیاب انعقاد اور مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری، وزیراعظم کی مبارکباد

پاکستان آئیڈل کی واپسی؟ زیب بنگش نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

مومنہ اقبال کیس میں پیشرفت، تفتیش مکمل، ثاقب چدھڑ کے خلاف رپورٹ عدالت میں پیش

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ (ن) 9 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، رانا ثناء اللہ

ویڈیو

جب تک ن لیگ کی حکومت قائم ہے پیپلزپارٹی اتحاد کا حصہ رہے گی، حسن مرتضیٰ

آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ 13 میں سے 9 نشستیں جیت کر سب سے آگے، چیف الیکشن کمشنر نے پہلا مرحلہ شفاف قرار دے دیا

سائیکل ایمبولینس: ہنگامی ضرورت یا ترقی کی رفتار پر سوال؟

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی