چھوٹے دکانداروں کے لیے ایف بی آر کی نئی اسکیم، ایک فیصد ٹرن اوور ٹیکس پر رضاکارانہ رجسٹریشن

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چھوٹے دکانداروں کے لیے نئی اسکیم جاری کردی ہے، جس کے تحت آسان ٹیکس نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے گلگت بلتستان میں درآمدات پر ٹیکس استثنیٰ سے متعلق وضاحت کردی

ایف بی آر کے مطابق اس اسکیم کے تحت رجسٹر ہونے والے چھوٹے دکانداروں پر فروخت کے مقام کے نظام (پی او ایس)، ڈیجیٹل رسیدوں کے نظام، کم از کم ٹیکس اور خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نئے ضابطے کے مطابق اس اسکیم میں شامل دکانداروں کا معمول کے مطابق آڈٹ بھی نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ 27-2026 : چھوٹے دکانداروں کے لیے فکسڈ ٹیکس سسٹم متعارف کرانے کی تجویز

اس اسکیم کے تحت دکانداروں کو صرف سالانہ کاروبار (ٹرن اوور) کا ایک فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا، جبکہ ٹیکس گوشوارہ بھی صرف ایک صفحے پر مشتمل ہوگا۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ یہ اسکیم رضاکارانہ ہے، یعنی چھوٹے دکاندار اپنی مرضی سے اس میں شامل ہوسکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

آئندہ مالی سال کے لیے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں ہار تسلیم کرے، بلاول بھٹو کو اپنے بیانیے اور کام پر توجہ دینی چاہیے، مریم نواز

جاپان اور یونیسیف کا پاکستان میں بچوں کے تحفظ اور فلاح کے لیے طویل شراکت داری جاری رکھنے کا عزم

افغان طالبان کا نیا ہتھکنڈا: کم عمر بچوں کو عسکری مقاصد کے لیے بھرتی کرنے اور انتہا پسندانہ تربیت دینے کا انکشاف

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی