‘میں خوبصورتی کے بنائے گئے سانچے میں فٹ نہیں بیٹھتی’، کبریٰ خان

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے اور شوبز انڈسٹری میں خوبصورتی کے لیے ایک مخصوص معیار بنا دیا گیا ہے، جس میں ہر خاتون فٹ نہیں بیٹھ سکتی اور وہ خود بھی اس معیار پر پوری نہیں اترتیں۔

اداکارہ نے مالیحہ رحمان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں خوبصورتی کے لیے گورا رنگ، بہت کم وزن، لمبا قد اور لمبے بال جیسے پیمانے مقرر کر دیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے بہت سی خواتین خود کو ناکافی سمجھنے لگتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’تم روایتی بیوی بن گئی ہو‘، گوہر رشید نے کبریٰ خان کو ایسا کیوں کہا؟

کبریٰ خان نے کہا کہ وہ بھی اس مرحلے سے گزری ہیں جہاں ان کی خوبصورتی کو انہی روایتی پیمانوں سے جانچا گیا، جس کے ان پر اثرات بھی پڑے، تاہم اب انہوں نے خود کو دوسروں کے معیار پر پرکھنے کے بجائے اپنی ذات کو قبول کرنا سیکھ لیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر تنقید سے متعلق کہا کہ ہر شخص کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے، لیکن کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپنی رائے کی آڑ میں دوسروں کو ذہنی طور پر نقصان پہنچائے یا انہیں تضحیک کا نشانہ بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی، تصاویر وائرل

اداکارہ نے بتایا کہ بعض اوقات ان کے کردار پر ہونے والی تنقید ذاتی حملوں میں تبدیل ہو جاتی ہے، حالانکہ ڈرامے کے کردار اور حقیقی زندگی میں فرق ہوتا ہے۔

کبریٰ خان کے مطابق انہوں نے وقت کے ساتھ تنقید برداشت کرنا سیکھ لیا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ سخت تبصرے انسان کو متاثر نہیں کرتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 27-2026 کے لیے کرکٹرز کی فٹنس پالیسی کا اعلان

گرفتار شرپسند کا کالعدم کمیٹی کے مسلح گروپ سے تعلق اور رینجرز پر فائرنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، ن لیگ کا بلاول بھٹو کی تنقید پر جواب

ایپل نے آئی او ایس 26.6 جاری کر دیا، سیکیورٹی اور کارکردگی مزید بہتر بنادی گئی

آئندہ مالی سال کے لیے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی