کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر سرکاری دورے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کویت کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں

اسلام آباد آمد پر وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا جبکہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات، مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد اور قریبی تعاون کا عکاس ہے۔

مزید پڑھیے: کویتی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ہنگامی رابطہ، قیام امن کے لیے اسلام آباد ایم او یو پر مکمل عملدرآمد کی اپیل

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کی قیادت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp