یوکرین کی بندرگاہ پر 13 ملاحوں سمیت بھارتی تجارتی جہاز پھنس گیا

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بحیرہ اسود کی یوکرینی بندرگاہ چورنومورسک (Chornomorsk) پر مسلسل ڈرون اور میزائل حملوں کے باعث 13 بھارتی ملاحوں سمیت 15 رکنی عملہ تجارتی جہاز پر محصور ہو کر رہ گیا ہے۔ ملاحوں کی تنظیم ‘فارورڈ سیمنز یونین آف انڈیا’  نے بھارتی حکومت اور بین الاقوامی حکام سے عملے کی محفوظ اور فوری منتقلی کی ہنگامی اپیل کی ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں بلیک سی میں ایک اور تجارتی جہاز پر حملے کے دوران ایک بھارتی ملاح کی ہلاکت پر بھارت نے یوکرینی سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج درج کرایا تھا۔

فارورڈ سیمنز یونین آف انڈیا  کے مطابق، یوکرین کی چورنومورسک بندرگاہ پر جاری شدید جنگی کارروائیوں اور ڈرون و میزائل حملوں کے دوران ‘ایم وی امیر-1’ (M.V. AMIR1) نامی کارگو جہاز پر 15 افراد پر مشتمل عملہ پھنسا ہوا ہے، جن میں کم از کم 13 بھارتی شہری شامل ہیں۔

یونین نے متنبہ کیا ہے کہ بلیک سی کی بندرگاہ کے قریب روس اور یوکرین کے درمیان جاری شدید لڑائی کے باعث محصور عملہ انتہائی خوف اور زنندگی کے شدید خطرے میں دن گزار رہا ہے۔ انہیں ہر لمحہ یہ خدشہ لاحق ہے کہ جہاز کسی بھی وقت براہِ راست نشانہ بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے ملازمت کے نام پر روس یوکرین جنگ کا ایندھن بنائے جانے والے بھارتی شہری کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ ایک بیان میں یونین نے لکھا ’ہنگامی اپیل! ایم وی امیر-1 اس وقت یوکرینی بندرگاہ چورنومورسک پر موجود ہے جس پر 13 بھارتی ملاحوں سمیت 15 افراد محصور ہیں اور ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ جہاز کے بالکل قریب بار بار ڈرون اور میزائل حملوں کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے عملہ خوف و ہراس کے عالم میں ہے۔ یونین نے بھارتی حکومت، جہاز کے مالکان، فلیگ اسٹیٹ (جہاز کے اندراج والے ملک) اور دیگر متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر قدم اٹھائیں اور عملے کی سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے ان کی وطنی واپسی کا انتظام کریں۔

یہ بھی پڑھیں:روس کے لیے لڑنے والے بھارتی نوجوان نے یوکرینی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

یونین نے سخت الفاظ میں کہا کہ ’بھارتی ملاحوں کو جنگی علاقوں میں آسان ہدف بنا کر نہیں چھوڑا جا سکتا، لہٰذا فوری اقدام کیا جائے۔‘

دھوئیں کے بادل اور سیکیورٹی کی ابتر صورتحال

ملاحوں کی تنظیم نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ اسی جہاز سے ریکارڈ کی گئی ہے۔ ویڈیو میں جہاز کے گرد و نواح میں دھویں کے بڑے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں، جو بندرگاہ پر سلامتی کی بگڑتی ہوئی اور انتہائی غیر مستحکم صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔

تاہم، اس معاملے پر اب تک نہ تو بھارتی وزارتِ خارجہ اور نہ ہی متعلقہ شپنگ کمپنی کی جانب سے ان 13 بھارتی ملاحوں کی مصیبت سے متعلق رپورٹس پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے آیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟