میانمار میں آن لائن فراڈ کے خلاف سخت قانون منظور، سنگین سائبر جرائم پر سزائے موت کی منظوری

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میانمار کی پارلیمنٹ نے آن لائن فراڈ اور سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے ایک سخت نیا قانون منظور کر لیا ہے، جس کے تحت بعض سنگین نوعیت کے سائبر جرائم میں ملوث افراد کو سزائے موت دی جا سکے گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مقصد ملک میں تیزی سے پھیلتے آن لائن فراڈ، انسانی اسمگلنگ اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس کی سرگرمیوں کا مؤثر سدباب کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ ہیکنگ سے وائس کلوننگ تک، آن لائن فراڈ کے نت نئے طریقے

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے اینٹی آن لائن اسکیم قانون کے تحت ایسے افراد کو سزائے موت دی جا سکے گی جو آن لائن فراڈ کے دوران تشدد، غیر قانونی حراست، جبری قید، اذیت رسانی یا کسی شخص کے ساتھ ظالمانہ سلوک کے مرتکب ہوں اور ان کی کارروائی کے نتیجے میں کسی متاثرہ شخص کی موت واقع ہو۔

تاہم دیگر سائبر جرائم کے لیے مختلف نوعیت کی سزائیں بھی قانون کا حصہ ہیں۔

نئے قانون میں جبری مشقت کو بھی ایک سنگین جرم قرار دیا گیا ہے۔ اگر کسی شخص کو سائبر فراڈ یا آن لائن دھوکا دہی کے نیٹ ورک میں زبردستی کام کرنے پر مجبور کیا جائے تو ذمہ دار افراد کو 10 سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران میانمار عالمی سطح پر آن لائن فراڈ کا ایک بڑا مرکز بن کر ابھرا ہے۔ مختلف جرائم پیشہ گروہ ایشیا کے کئی ممالک سے نوجوانوں اور ملازمت کے خواہش مند افراد کو پرکشش روزگار کا جھانسہ دے کر میانمار لے جاتے ہیں، جہاں انہیں بند کمپاؤنڈز میں قید کر کے دھونس، تشدد اور دھمکیوں کے ذریعے سائبر فراڈ کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: 2025 کے ابتدائی 5 ماہ، آن لائن فراڈ کے ذریعے بھارتی کتنے ملین ڈالرز سے ہاتھ دھو بیٹھے؟

رواں سال مئی میں امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے میانمار میں سرگرم ایک بڑے مجرمانہ نیٹ ورک ڈیموکریٹک کیرن بینیوولنٹ آرمی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 127 ہزار بٹ کوائن ضبط کیے تھے، جن کی مالیت جولائی تک 8 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی تھی۔

ایف بی آئی کے مطابق اس نیٹ ورک کے مبینہ روابط چینی منظم جرائم پیشہ عناصر سے تھے اور اس نے امریکی شہریوں سمیت مختلف ممالک کے افراد کو نشانہ بنایا۔ ایک معمر امریکی شہری سے ہی 30 لاکھ ڈالر سے زائد رقم دھوکے سے ہتھیائے جانے کا انکشاف بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

دوسری جانب چین، تھائی لینڈ اور میانمار کے حکام نے 2025 کے دوران مشترکہ کارروائیوں میں ایسے 7 ہزار سے زائد افراد کو بازیاب کرایا جو انسانی اسمگلنگ یا جھانسے کے ذریعے میانمار پہنچائے گئے تھے اور انہیں زبردستی سائبر فراڈ میں استعمال کیا جا رہا تھا۔

یہ قانون ایسے وقت میں منظور کیا گیا ہے جب 30 جولائی کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا اس سال کا موضوع ’فراڈ کے جال میں پھنسے ہوئے افراد‘ رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت کی ڈائریکٹر جنرل ایمی پوپ نے اس موقع پر کہا کہ ایسے افراد مجرم نہیں بلکہ انسانی اسمگلنگ کے متاثرین ہیں، اس لیے انہیں سزا دینے کے بجائے تحفظ اور بحالی کی سہولتیں فراہم کی جانی چاہئیں۔

انہوں نے زور دیا کہ انسانی اسمگلروں کے خلاف مؤثر کارروائی اور متاثرین کی مدد کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق 2025 کے دوران ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں آن لائن فراڈ کے باعث دنیا بھر میں 114 ارب ڈالر سے زائد کا مالی نقصان ریکارڈ کیا گیا، جو اس بڑھتے ہوئے عالمی مسئلے کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا اربوں ڈالرز کمانے کا نیا متنازع منصوبہ، یوروپی فٹ بال ایسوسی ایشن  کا شدید ردِعمل

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع، 5 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

پی ٹی وی کی سابق نیوز کاسٹر اور معروف سماجی شخصیت جہاں آرا معین انتقال کرگئیں

طالبان حکومت وطن واپس آنے والے افغان مہاجرین کی آبادکاری میں ناکام، انسانی بحران کا خدشہ

ویڈیو

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

اہلِ کشمیر پاکستان سے محبت کرتے ہیں، ن لیگ کی جیت یقینی، ثاقب مجید راجا نے ایکشن کمیٹی کو ’فتنہ و فساد کمیٹی‘ قرار دے دیا

مراد علی شاہ کارکردگی میں بہتر اور مریم نواز ایڈورٹائزنگ میں، ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید

کالم / تجزیہ

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں