کینیڈا میں بھارتی نژاد ٹرک ڈرائیور گرفتار، 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر مالیت کی منشیات برآمد

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

کینیڈا میں سرحد پار منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے آپریشن کے دوران متعدد بھارتی نژاد ٹرک ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام نے کارروائی کے دوران 1.7 ٹن منشیات برآمد کی ہیں، جن کی مالیت 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

کینیڈا کی سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منشیات اسمگلنگ کے ایک بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد بھارتی نژاد ٹرک ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کینیڈا کیخلاف غیر ملکی جاسوسی میں ملوث اہم ممالک میں شامل ہے، کینیڈا کی خفیہ ایجنسی کا اعتراف

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ کارروائی کینیڈا کے ’پروجیکٹ بی‘  کے تحت کی گئی، جس کا مقصد غیر قانونی منشیات کی ترسیل میں ملوث نیٹ ورکس کا خاتمہ کرنا ہے۔

تحقیقات کے دوران حکام نے 1.7 ٹن غیر قانونی منشیات برآمد کیں، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر بتائی گئی ہے۔ کینیڈین حکام کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا کہ منشیات کی اسمگلنگ کا یہ نیٹ ورک تجارتی ٹرانسپورٹ کے ذریعے کام کر رہا تھا اور اس میں بھارتی نژاد افراد ملوث تھے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ نیٹ ورک کے دیگر ارکان اور اس کے بین الاقوامی روابط کا سراغ لگایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی دہشتگردی سے متاثر پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، انیتا آنند کے پاکستان دورے کے مقاصد کیا ہیں؟

کینیڈین امور کے ماہر وید دھیسی کا کہنا ہے کہ بھارتی نژاد بعض مجرمانہ گروہ دنیا کے مختلف حصوں میں سرگرم بڑے جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا حصہ ہیں اور منشیات کی اسمگلنگ سمیت متعدد سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں۔

دوسری جانب کینیڈین حکام نے اس کارروائی کو سرحد پار منظم جرائم کے خلاف اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

پیٹرول معمولی سستا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 60 ہزار سے زائد بچے یتیم ہوئے، فلسطینی وزارت صحت کا انکشاف

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی