وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آزاد کشمیر انتخابات پر پیپلز پارٹی کی جانب سے دھاندلی کے الزامات پر ایک بار پھر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جو دھاندلی کی باریک واردات کی ماسٹر ہے، دھاندلی کا رونا رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟
مزید پڑھیں:آزاد کشمیر میں ووٹ پر کھلم کھلا ڈاکا ڈالا گیا، دھاندلی کے ثبوتوں کا جواب دیا جائے: بلاول بھٹو زرداری
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مختصر پیغام میں پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس کے انتخابی مؤقف کو طنز کا ہدف بنایا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل اپنے ویڈیو بیان میں مریم نواز نے پیپلز پارٹی سے آزاد کشمیر میں اپنی شکست تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات کا فیصلہ ریاست نہیں بلکہ عوام کرتے ہیں۔
پیپلز پارٹی جو دھاندلی کی باریک واردات کی ماسٹر ہے، دھاندلی کا رونا رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 29, 2026
انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا تھا کہ وہ سیاسی بیان بازی کے بجائے اپنے بیانیے، کارکردگی اور عوامی مسائل پر توجہ دیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر مسلم لیگ (ن) نے کھلے دل سے شکست تسلیم کی تھی، لیکن آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی نے دھاندلی کے الزامات لگانا شروع کر دیے۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں ووٹ پر کھلم کھلا ڈاکا ڈالا گیا، دھاندلی کے ثبوتوں کا جواب دیا جائے: بلاول بھٹو زرداری
انہوں نے کہا تھا کہ جب کارکردگی نہ ہو تو دھاندلی کا الزام لگانا آسان ہوتا ہے، جبکہ عوام نے ترقیاتی منصوبوں اور کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔













