کنگنا رناوت کی کاکروچ پارٹی رہنما کے خلاف نازیبا زبان، ترجمان سی جے پی کا کرارا جواب

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکنِ لوک سبھا کنگنا رناوت اور ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ (CJP) کے چیف ترجمان و تحقیقاتی صحافی سورَو داس کے درمیان شدید لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔

لفظی جنگ کا آغاز اور مظاہرین پر تنقید

بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت نے حال ہی میں NEET امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کو ’جنریشن گٹر‘، ’بدنما اور کرپٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مظاہرین کی نازیبا زبان سن کر انہیں سوشل میڈیا سے ’ڈیجیٹل ڈی ٹاکس‘ اور سکون کی ضرورت محسوس ہوئی۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر طلبہ کے مظاہرے کی ویڈیوز کو ’قے آور‘ قرار دیتے ہوئے ان کے انداز اور زبان پر شدید تنقید کی تھی۔

سی جے پی رہنما کا ردِعمل

کنگنا کے اس اشتعال انگیز بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے ‘سی جے پی’ کے چیف ترجمان سورَو داس نے ان پر طنز کرتے ہوئے کہا ’خود بی جے پی کے ارکان کنگنا رناوت کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، تو ہم کیوں لیں؟ نئی نسل (Gen Z) کا کوئی بھی شخص ان کی بات نہیں سنتا۔ وہ اپنے حلقے ہماچل پردیش گئی تھیں تو انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے سوچا تھا کہ رکنِ پارلیمنٹ کے کام میں محنت کم ہوگی، لیکن یہاں تو بہت کام ہے۔ ان کا یہ بیان خود ان کی سنجیدگی کا پول کھولتا ہے۔‘

کنگنا رناوت کا جواب اور کامیابیوں کا ذکر

سورَو داس کے اس بیان کے بعد 40 سالہ کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ اداکارہ سے سیاستدان بننے والی کنگنا نے فلم میکر، پرفارمنگ آرٹسٹ، پروڈیوسر، اسکرپٹ رائٹر اور بزنس وومن کے طور پر اپنی کامیابیوں کی فہرست پیش کرتے ہوئے کہا:

’میں گزشتہ 2 سال سے سیاست میں ہوں، لیکن پبلک لائف میں مجھے 20 سال ہو چکے ہیں۔ سورَو داس کی موجودہ عمر (28 سال) میں میرے پاس 2 نیشنل ایوارڈز تھے۔ بحیثیت نئی رکنِ پارلیمنٹ میں کام کے دباؤ میں تھی کیونکہ میں دیگر شعبوں میں بھی متحرک ہوں۔ لیکن اس جیسے بالکل ناکارہ اور بے روزگار شخص کو یہ بات کبھی سمجھ نہیں آئے گی کہ ہر عمر میں ہر وقت بے پناہ مانگ (Demand) میں ہونے کا کیا مطلب ہوتا ہے۔‘

کنگنا نے سی جے پی رہنما کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا ’محترم سورَو، آپ کے مسائل ذاتی نوعیت کے ہیں۔ آپ کوئی طالب علم نہیں بلکہ محض ایک بیکار انسان ہیں۔ بہتر ہوگا کہ آپ پہلے کوئی ہنر (Skill) سیکھنا شروع کریں، شروعات کے لیے یہ ایک اچھی جگہ ہے۔‘

واضح رہے کہ سی جے پی کی قیادت میں طلبہ NEET پیپر لیک کے معاملے پر مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اختتامِ ہفتہ پر وزیرِ تعلیم کے استعفے کے بعد طلبہ نے اپنا احتجاج ختم کر دیا تھا، تاہم اس تنازع کے دوران کنگنا رناوت اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان شروع ہونے والی لفظی جنگ تاحال جاری ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت کو طلبہ و طالبات کے ہاتھوں کتنی بڑی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جس کا ’بخار‘ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات : میرپور ڈویژن کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

عائشہ عمر کی فلم ‘میرا لیاری’ کا ٹی وی پریمیئر 31 جولائی کو ہوگا

شہزادہ ہیری کی ڈیلی میل کے خلاف قانونی جنگ دوبارہ عدالت میں، 5 کروڑ پاؤنڈ کے اخراجات پر فیصلہ متوقع

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے پاکستان سمیت مختلف ممالک میں تعینات نئے سفیروں نے حلف اٹھا لیا

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

ویڈیو

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی